سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4 شادیاں کرلیں - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی شہری نے ایک ہی دن میں 4 شادیاں کرلیں


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی شخص نے ایک ہی دن 4 غیر ملکی خواتین سے شادیاں کرلیں. عرب میڈیا کے مطابق ایک سعودی شہری نے مراکش سے تعلق رکھنے والی 4 خواتین سے ایک ہی دن شادی کرلی.

ضرور پڑھیں: میرا ایک مشن تھا جوپورا ہوگیا ۔۔۔ ،جان کر آپ بھی دنگ رہ جائینگے

اکٹھے چار شادیاں کرنے کے انوکھے واقعے پر لوگوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی اور ٹوئٹر پر شادی  سے متعلق ہیش ٹیگ وائرل ہوکر ٹرینڈ بن گیا

جس میں ہزاروں صارفین نے اپنی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے. کچھ ٹوئٹرصارفین نے سعودی شخص کے اقدام کو تنقید کا نشانہ بنایا تو بعض نے اسے احسن عمل قرار دیتے ہوئے خیرمقدم کیا. چند صارفین نے کہا کہ اسلامی تعلیمات مسلمان مرد کو بیک وقت چار شادیاں کرنے کی اجازت دیتی ہے اس لیے یہ کوئی غیر شرعی حرکت نہیں جو پریشان کن یا بگاڑ کا باعث ہوئے.

..

ضرور پڑھیں: اس کو کہتے ہیں اصل تبدیلی عمران خان کے وزیر اعظم بنتے ہی ، ، اہم کام کر ڈالا

مزید خبریں :