سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا


ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا.مکہ ،جدہ ،الجموم اور بحرہ سمیت ملحقہ علاقے متاثر ہوئے. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کا مغربی حصہ ریت کے شدید طوفان کی لپیٹ میں آ گیا.سعودی عرب کے مغربی حصے طوفان سے شدید متاثر ہوئے.متاثر ہونے والے شہروں میں مکہ ،جدہ،الجموم اور بحرہ سمیت ملحقہ علاقے شدید متاثر ہوئے.متاثرہ علاقوں میں حد نظر صفر ہو گئی جس کے باعث ہنگامی صورتحال پیدا ہو گئی. حکام کی جانب سے شہریوں کو حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت کی گئی.مقامی شہریوں ہدایت کی گئی کہ طوفان کے دوران بجلی کے پولز، زیر تعمیر عمارات اور بل بورڈز سے اجتناب کریں.محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان کے اثرات 5گھنٹے جاری رہے.

 

..

مزید خبریں :

سروے