سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ ولید بن طلال کو رہا تو کردیا گیا لیکن ابھی بھی انہیں رکھا کس حال میں گیا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی کوئی انتہا نہ رہے گی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب کے امیر ترین شخص شہزادہ ولید بن طلال کو رہا تو کردیا گیا لیکن ابھی بھی انہیں رکھا کس حال میں گیا ہے؟ جان کر آپ کی حیرت کی بھی کوئی انتہا نہ رہے گی


ریاض(قدرت روزنامہ) دنیا کی امیر ترین شخصیات میں شمار ہونے والے ارب پتی سعودی شہزادے ولید بن طلال کو کرپشن الزامات کے تحت نا صرف گرفتار کیا گیا بلکہ کئی ماہ تک درالحکومت کے رٹز کارلٹن ہوٹل میں زیر حراست بھی رکھا گیا. اب اگرچہ انہیں رہائی مل گئی ہے لیکن سعودی عرب سے باہر جانے کی اجازت نہیں ملی جس پر وہ بے حد ملول رہنے لگے ہیں.

  مڈل ایسٹ آئی کے مطابق قطری اخبار الشرق کا کہنا ہے کہ شہزادہ ولید بن طلال فرانس میں کچھ وقت گزارنا چاہتے تھے جبکہ اپنے ساتھیوں اور مشیروں سے ملاقات کے لئے دیگر ممالک بھی جانا چاہتے تھے لیکن انہیں اس کی اجازت نہیں مل سکی. سعودی عرب میں پھنس کر رہ جانے پر ولید بن طلال بہت دکھی بتائے جاتے ہیں. انہوں نے سوشل میڈیا کا استعمال بھی تقریباً ترک کردیا ہے حالانکہ چند ماہ قبل تک وہ ٹویٹر پر بہت سرگرم رہتے تھے.

..

مزید خبریں :