سعودی عرب،منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سرقلم - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سعودی عرب،منشیات اسمگلنگ کے جرم میں پاکستانی شہری کا سرقلم


جدہ(قدرت روزنامہ)سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر پاکستانی کا کا سر قلم کر دیا گیا .غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی شہری شوکت داؤد سے بڑی مقدار میں ہیروئن برآمد کی گئی تھی جس پر عدالت نے قانون کے مطابق مجرم کا سرقلم کرنے کا حکم صادر کر دیا .

ضرور پڑھیں: امن ،ترقی وخوشحالی ،آئین وقانون کے احترام سے مشروط

وزارت داخلہ نے عدالتی حکم پرعمل کرتے ہوئے شوکت داؤد خان کا سرقلم کر دیا . واضح رہے مملکت میں منشیات اسمگل کرنے پر سزائے موت دی جاتی ہے . 

..

ضرور پڑھیں: چینی فوج بھارت میں داخل اور۔۔۔ بڑی خبر آگئی

مزید خبریں :