پاکستانیوں کی تو جیسے لاٹری ہی نکل آئی ؟ سعودی حکام نے زبردست خوشخبری سنادی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پاکستانیوں کی تو جیسے لاٹری ہی نکل آئی ؟ سعودی حکام نے زبردست خوشخبری سنادی


جدہ (قدرت روزنامہ ) سعودی وزارت حج نے پاکستان کے حج کوٹے میں 5 ہزار افراد کے اضافہ کا عندیہ دیدیا ہے.ذرائع کے مطابق حج کوٹے میں اضافے سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کردیا گیا ٗرواں برس ایک لاکھ 79 ہزار210 افراد کے بجائے ایک لاکھ 84 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے. ذرائع نے بتایا کہ حج پالیسی کے تحت اضافی کوٹہ پرائیوٹ ٹورآپریٹرز میں

تقسیم کیا جائیگا. واضح رہے کہ 26 جنوری کو سرکاری اسکیم کے تحت ہونے والی حج درخواستوںکی قرعہ اندازی کے حوالے سے عدالتوں کے مختلف فیصلوں کے باعث وزارت مذہبی امور تذبذب کا شکار ہوگئی تھی جس کی بنا پر قرعہ اندازی موخر کردی گئی تھی. وفاقی سیکرٹری برائے مذہبی امور خالد مسعود نے بتایا کہ جب تک یہ صورتحال واضح نہیں ہوجاتی، کوئی فیصلہ نہیں کیا جائیگا تاہم وزیراعظم کے نوٹس میں یہ بات لائی جائیگی اور حتمی فیصلے کے بعد ہی قرعہ اندازی ہوگی.بعدازاں وزارتِ مذہبی امور نے اس معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا تھا.

..

مزید خبریں :

سروے