وہ مسلمان ملک جسے سعودی عرب نے 1.5 بلین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا لیکن کس کا م کیلئے ؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وہ مسلمان ملک جسے سعودی عرب نے 1.5 بلین ڈالر دینے کا اعلان کر دیا لیکن کس کا م کیلئے ؟ جان کر آپ بھی عش عش کر اٹھیں گے


کویت سٹی (قدرت روزنامہ)سعودی عرب نے عراق میں تعمیراتی کاموں کیلئے 1.5 بلین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کر دیاہے کیونکہ کویت میں ہونے والی کانفرنس میں غیر ملکی ڈونرز نے عراق میں ترقیاتی کاموں کیلئے اربوں ڈالر دینے وعدہ کیا تھا . تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب عراق کو ایک بلین ڈالر ترقیاتی فنڈ کی مد میں قرض دے گا جبکہ 500 ملین ڈالر ایکسپورٹ کریڈٹ کی مد میں فراہم کرے گا جبکہ اس موقع پر کویت نے کویت فنڈ میں سے عرب اقتصادی ترقی کیلئے ایک بلین ڈالر قرض فراہم کرنے اور ایک بلین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کا اعلان کیا .

ضرور پڑھیں: نومنتخب وزیرا عظم عمران خان کل صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے

عراق کیلئے ترکی نے پانچ بلین ڈالر جبکہ قطر نے ایک بلین ڈالر قرض اور براہ راست سرمایہ کاری کی مد میں فراہم کرنے کا اعلان کیا .متحدہ عرب امارات نے 500 ملین ڈالر تعمیرات کیلئے دینے کا وعدہ کر لیاہے .اس موقع پر عراق کا کہناتھا کہ اسے جنگ کے باعث تباہ ہونے والے علاقوں میں دوبارہ تعمیرات کیلئے انہیں 88 بلین ڈالر کی ضرورت ہے . آج کی ہماری میٹنگ دہشتگردی کا مقابلہ کرنے اور اس کے خطرات سے نمٹنے کے سلسلے میں ہے ،عراق میں امن واستحکام کویت سمیت پورے خطے کے استحکام کی ضمانت ہے .

..

ضرور پڑھیں: تبدیلی آ گئی ۔۔۔ ڈیسکون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق داؤد کابینہ میں شامل ہونے کے لیے اپنی ہی کمپنی سے مستعفی

مزید خبریں :