سعودی عرب میں مٹی کا طوفان، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Can't connect right now! retry

سعودی عرب میں مٹی کا طوفان، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ریاض(قدرت روزنامہ) سعودی عرب کے دارالحکومت میں ریت کے طوفان نے تباہی مچادی جس کے باعث نظامِ زندگی بری طرح سے متاثر ہوگیا اور تدریسی و کاروباری سرگرمیاں بھی معطل ہوگئیں. تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے دارالحکومت میں منگل کی رات ریت کا شدید ترین طوفان آیا جس کے باعث حد نگاہ میں انتہائی کمی ہوئی اور اس کے اثرات بدھ کی صبح تک رہے.

حکومت نے شہریوں کو کو متنبہ کرتے ہوئے کو احتیاطی تدابیر کا ہدایت نامہ جاری کردیا جس کے مطابق کوئی بھی شہری بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلے اور وہ سڑکوں پر لگے بل بورڈز سے دور رہیں. سعودی عرب میں آنے والے طوفان کی مختلف شہریوں نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جو بہت تیزی سے وائرل ہوئیں. موسم پر نظر رکھنے والوں کا کہنا ہے کہ مٹی کا طوفان موسمی تغیراتی تبدیلیوں کے نتیجے میں آیا، یہ سلسلہ

بدھ کی شام کے بعد کم ہونا شروع ہوجائے گا جبکہ سعودی عرب کے تمام ہی شہروں میں درجہ حرارت مزید کم ہوگا جس کے باعث گرمی کی شدت کم ہوجائے گی. سعودی میڈیا کے مطابق مٹی کے طوفان کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی بڑا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم دو روز تک مسلسل کاروبار بند رہنے سے معیشت کو نقصان کا سامنا رہا.

..