عرب ملک کا وہ بادشاہ جس نے ہالی ووڈ کی اداکارہ سے تعلق قائم کیا اور بغیر شادی بچے کی بھی پیدائش ہوگئی، امریکی خفیہ ایجنسی نے تہلکہ خیز دستاویزات جاری کردیں
Can't connect right now! retry

عرب ملک کا وہ بادشاہ جس نے ہالی ووڈ کی اداکارہ سے تعلق قائم کیا اور بغیر شادی بچے کی بھی پیدائش ہوگئی، امریکی خفیہ ایجنسی نے تہلکہ خیز دستاویزات جاری کردیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ14جنوری2018) نیویارک امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے نے کچھ عرصے سے خفیہ دستاویزات افشاءکرنے کا ایک سلسلہ جاری کر رکھا ہے جن سے حاصل ہونے والی معلومات امریکہ سمیت دنیا میں ہلچل مچا رہی ہے. اب ایجنسی 3صفحات پر مشتمل ایک اور دستاویز سامنے لے آئی ہے جس سے اردن کے سابق بادشاہ حسین کے متعلق انتہائی حیران کن انکشاف ہوا ہے.

دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ فرماں روا حسین نے بالی ووڈ کی ایک امریکی یہودی اداکارہ کے ساتھ بغیر نکاح کے جسمانی تعلقات قائم کیے جس سے ایک بچے کی پیدائش بھی ہو گئی تھی. دستاویز کے مطابق فرماں روا حسین 1959ءمیں امریکہ کے سرکاری دورے پر آئے. اس دوران خفیہ ایجنسی فرماں روا کو خوش کرنے اور ان پر اچھا تاثر قائم کرنے کے لیے پرجوش تھی. چوبیس سالہ فرماں رواں نے اپنی پہلی بیوی کو دو سال قبل ہی طلاق دی تھی اور لاس اینجلس کے اس دورے کے دوران وہ کسی خاتون کو ہم سفر بنانے کے بہت زیادہ خواہش مند تھے.

چنانچہ خفیہ ایجنسی کو انتہائی رازداری کے ساتھ فرماں روا کے لیے کسی خاتون کا انتظام کرنے کی درخواست کی گئی. ایجنسی نے فرماں رواں کے لیے ہالی ووڈ کی 32سالہ اداکارہ سوزان کیبٹ کو بلا لیا جو دورے کے دوران اردن کے فرماں روا کے ساتھ رہی. دونوں نے جنسی تعلق بھی قائم کیا اور اس سے ان کا ایک بیٹا بھی پیدا ہو گیا.اداکارہ کو ہالی ووڈ کے پروڈیوسر ہوورڈ ہفس کے ذریعے بلایا گیا. ارب پتی شخص اولیمان ایڈوین پاﺅلے نے فرماں روا حسین کے لیے ایک شاندار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں ہوورڈ نے سوزان کو بھیجا تاہم اسے پارٹی میں آنے سے پہلے بتا دیا گیا تھا کہ اسے فرماں رواں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنا ہے.دستاویز کے مطابق اداکارہ نے پہلے اس کام سے انکار کیا لیکن پھر مان گئی. جب وہ پارٹی میں گئی تو فرماں رواحسین اسے بہت پسند آئے . کچھ دن بعد ہی فرماں روا نے سی آئی اے سے کہا کہ وہ سوزان کے ساتھ ان کی ایک اور ملاقات کا انتظام کرے.

ان کی یہ ملاقات نیویارک میں کروائی گئی.اس کے بعد یہ معلوم نہیں کہ فرماں روا اور سوزان کا تعلق کتنے عرصے تک قائم رہا تاہم یہ معلوم ہوا کہ 1961ءمیں دونوں کا ایک بیٹا پیدا ہوا جس کا نام ٹموتھی رکھا گیا. 1986ءمیں اسی بیٹے نے سوزان کو قتل کر دیا تھا.اس قتل کے مقدمے کے دوران انکشاف ہوا تھا کہ سوزان کو اردن کی حکومت کی طرف سے ماہانہ 1500ڈالر(تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے) دیئے جاتے رہے تھے.

..