امریکہ ایک بار پھر دنیا کو مذہب کے نام پر لڑانے کی کوشش کر تے ہیں اصغر خان اچکزئی – Daily Qudrat

امریکہ ایک بار پھر دنیا کو مذہب کے نام پر لڑانے کی کوشش کر تے ہیں اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ(آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے امریکہ کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے خلاف 11 دسمبر کو صوبے بھر میں احتجاجی مظاہروں اور 12 دسمبر کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا اور کہا کہ اسلامی ممالک امریکہ اور اسرائیل کیساتھ فوری طور پر سفارتی، تجارتی تعلقات کو منقطع کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نظام الدین کاکڑ، ارباب عمر فاروق کاسی، اصغر علی ترین، جمال الدین رشتیا اور دیگر بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کی دارالحکومت تسلیم کرنے کی مذمت کر تے ہیں اور امریکہ ایک بار پھر دنیا کو مذہب کے نام پر لڑانے کی کوشش کر تے ہیں جس طرح چالیس سال قبل اس خطے کو خانہ جنگی کی جانب دھکیل دیا تھا اب وہ ایک بار پھر مسلح بردار قو توں کو بٹھانے کی کوشش کر تے ہیں جس کی وجہ سے یہاں ایک بار پھر حالات خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ با چا خان نے 1926 سے1928 تک مشرقی وسطیٰ اور فلسطین کا دورہ کر چکے ہیں عرب اور فلسطینوں کو آگاہ کیا تھا کہ مستقبل نیک شگون نہیں ہے اس لئے اب سے ہی اپنے لئے اچھے اور بہتر فیصلے کریں اور عوامی نیشنل پارٹی اس سے قبل بھی فلسطینوں کی مظلومیت اور تحریک آزادی میں ان کے ساتھ تھیں اور امریکہ نے ثابت کر دیا کہ وہ جارحیت کے پشت پر کھڑے ہیں اور مذکورہ فیصلہ نئے جنگ چھیڑنے کے مترادف ہے مغربی ممالک نے اس کی مذمت کی ہے اسلامی ممالک سے بھی مطالبہ کرتے ہیں کہ مذکورہ فیصلے کے خلاف اٹھ کھڑے ہو اور جن اسلامی ممالک کے اسرائیل اور جن اسلامی ممالک کے امریکہ سے تعلقات ہے اس فیصلے کے بعد تمام تر تجارتی، سفارتی اور سیاسی تعلقات کو فوری طور پر منقطع کریں انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے اس وقت امریکہ کیساتھ کھربوں روپے کے معاہدے ہے ان کو بھی فوری طو ر پر ختم کریں با چا خان نے پہلی ہی نشا ند ہی کی تھی کہ امریکہ کے اپنے عزائم ہے وہ مفادات کے نام پر دوستی نبھاتے ہیں اب ان مذہبی پیشواؤں اور علماء سے اپیل ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے اتحادی ہو کر اس خطے میں حالات خراب کیا تھا اب وہ اپنے فیصلے پر نظر ثانی کریں اور پورے خطے کے عوام سے معافی مانگے انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی امریکہ کے اس اقدام کے خلاف 11 دسمبر کو پورے صوبے میں احتجاجی مظاہرے کرینگے اور12 دسمبر کوکوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاج اور یوم سیاہ منائیں گے تمام مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور امریکہ کے اس فیصلے کے خلاف بھر پور احتجاج کریں او آئی سی کے اجلاس کو بھی فوری طور پر بلایا جائے انہوں نے کہا کہ پارٹی کے مرکزی قائدین سے صلاح اور مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا جن حکمرانوں نے امریکہ کا سہارا لے کر وہ تباہی وبادی کے سوا کچھ نہیں ملا اب حکمرانوں کو سوچنا ہے کہ اس خطے میں حالات کوپر امن بنانے کے لئے با چا خان کے فلسفے کو اپنایا جائے.
 

. .

ڈیلی قدرت کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

To Top