کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام ہونے لگے – Daily Qudrat

کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام ہونے لگے

کوئٹہ(آن لائن )کوئٹہ میں وی آئی پی موومنٹ کے باعث کوئٹہ شہر میں ٹریفک جام ہونے لگے اور ٹریفک اہلکاروں کی عدم دلچسپی کے باعث تمام شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے کے باعث لوگوں کوپریشانی کا سامناکر نا پڑتا ہے ہر دومنٹ بعد وی آئی پی موومنٹ کے باعث راستے بند ہو جا تے ہیں اور متبادل راستے نہ ہونے کی وجہ سے خواتین، بچوں اور مریضوں کو آنے اور لے جانے میں مشکلات درپیش ہو تے ہیں تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں غیر قانونی رکشوں ، گاڑیوں ، گدا گاڑیوں کے باعث ٹریفک کوئٹہ شہر میں اکثر جام ہو تی تھی مگر اب وی آئی پی موومنٹ کے باعث ٹریفک جام ایک معمول بن گیا وی آئی پی موومنٹ میں صرف صدر ، وزیراعظم، آرمی چیف، چیف جسٹس ، گورنر بلوچستان ، وزیراعلیٰ بلوچستان کے لئے قانونی طور پر راستے بند ہو سکتے ہیں مگر آج کل ہر خاص وعام وی آئی پی کے لئے راستے بند کئے جا تے ہیں جس کے باعث شہریوں کو گھنٹوں گھنٹوں انتظار کر نا پڑتا ہے اور شہر کے شاہراہوں پر ٹریفک جام ہونے کے باعث لو گوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے بلوچستان اسمبلی میں اس حوالے سے بھی بہت بحث ہو چکی ہے مگر تمام تر صورتحال کے باوجود ٹریفک نظام کو بہتر نہیں کیا جا سکا اور کوئٹہ شہر میں ٹریفک سنگل نہ ہونے کے باعث ٹریفک جام ہو تی رہتی ہے اور ٹریفک پولیس اہلکار بھی ڈیوٹیوں سے غافل ہے اور دن بھر گاڑیوں کے چالان میں میں مصروف ہو تے ہیں جن کی جو ڈیوٹی وہ ڈیوٹی نہیں دیتے بلکہ دوسروں کاموں میں مصروف ہو جا تے ہیں عوامی حلقوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری اور ٹریفک سگنل کو بحال کرنے میں حکومت اپنا کردار ادا کریں اگر کوئٹہ شہر میں ٹریفک سگنل بحال نہیں ہے تو باقی صوبے میں ٹریفک کا صورتحال کیسا ہو گا کیونکہ صوبے کا تمام تر بوجھ کوئٹہ پر ہے اور کوئٹہ میں ٹریفک کی نظام کی عدم بہتری کے باعث شہریوں کو مشکلات درپیش ہو تی ہے .
 

. .

ڈیلی قدرت کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

To Top