جمعیت علماء اسلام تحریک انصاف جیسے غیر سنجیدہ جماعت سے کبھی بھی الائنس نہیں کرے گامولانا عبدالواسع – Daily Qudrat

جمعیت علماء اسلام تحریک انصاف جیسے غیر سنجیدہ جماعت سے کبھی بھی الائنس نہیں کرے گامولانا عبدالواسع

کوئٹہ(آن لائن ) بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن وجمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام تحریک انصاف جیسے غیر سنجیدہ جماعت سے کبھی بھی الائنس نہیں کرے گا جس جماعت کا سر براہ غیر سنجیدہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہوں اس کے ساتھ جمعیت علماء اسلام جیسے سیاسی، مذہبی اور جمہوری جماعت کااتحاد اس دنیا میں کیا اگلے دنیا میں بھی نہیں ہوسکتی امریکہ کی جانب سے یروشلم کو اسرائیل کے تاب لانے کی مذمت کر تے ہیں اور امریکہ پالیسیاں ہمیشہ مسلمانوں کے خلاف رہی ہے اب وقت آگیا ہے کہ ہم امریکہ کے سامنے ڈٹ کر مسلمانوں کے مقدس مقامات کو بچایا جائے بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا خطرناک عمل ہے او آئی سی اس حوالے سے اپنا کردا رادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپوزیشن چیمبر میں’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام جب بھی سیاسی یا انتخابی الائنس کر تا ہے وہ ان جماعتوں کیساتھ کر تا ہے جن کے پاس سیاسی اور جمہوری وژن ہوں مگر ایسے جماعتوں سے کبھی بھی نہیں کریں گے جس کا لیڈر غیر سنجیدہ ہوں تو پارٹی کیساتھ کیسے الائنس ہو سکتا ہے اور جن جماعتوں نے خیبر پختونخوا میں حکومت کے حوالے سے اتحاد کئے تھے اس کے ساتھ کونسا جمہوری رویہ رکھا گیا ہے جمعیت علماء اسلام تحریک انصاف سے انتخابی اتحاد کا سوچ بھی نہیں سکتے کیونکہ جمعیت علماء اسلام ملک بھر میں انتخاب عوام کی طاقت سے لڑیں گے اور جو جماعت ہمارے ساتھ الائنس کی باتیں کر رہے ہیں ان کے ساتھ تو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کوئی عوامی قوت نہیں ہے اور بلوچستان میں تو ان کا سرے سے کوئی وجود نہیں ہے پہلے وہ اپنے پارٹی کے اختلافات بند کریں بعد میں وہ دوسروں سے الائنس کی باتیں کریں انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا خطرناک اقدام ہے اور اس اقدام کی ہم شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام اگلے انتخابات میں کامیابی حاصل کرے گا .
 

. .

ڈیلی قدرت کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں



قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

To Top