تشویشناک خبر :سابق صوبائی وزیر پر قاتلانہ حملہ۔۔۔رہائش گاہ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

تشویشناک خبر :سابق صوبائی وزیر پر قاتلانہ حملہ۔۔۔رہائش گاہ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا گیا


گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر فشریز اور بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے رہنما میر اصغر رند کی رہائش گاہ کو دھماکے سے تباہ کردیا گیا.دوسری جانب بلوچستان کے ضلع تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل ) کے رہنما پر بھی قاتلانہ حملہ کیا گیا، تاہم وہ محفوظ رہے.

ضرور پڑھیں: چوہدری پرویز الٰہی سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب لیکن حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق کی ایوان سے ایسی تصاویر سامنے آگئیں کہ ہرکوئی دنگ رہ گیا، یہ تو آپ نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ۔۔۔

سرکاری حکام کے مطابق، نامعلوم افراد نے مند کے علاقے گومزئی میں میر اصغر رند کی رہائش گاہ کے اطراف دھماکا خیز مواد نصب کیا اور دھماکے سے گھر کو اڑا دیا.اس ضمن میں لیویز حکام نے بتایا کہ دھماکے کے وقت گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس وجہ سے کسی کے زخمی یا ہلاک ہونے کی اطلاع نہیں،تاہم گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا.مذکورہ دھماکے میں اصغر رند کے بھائی کے گھر کو بھی معمولی نقصان پہنچا جو اسی علاقے میں قائم ہے.دوسری جانب ضلع تربت میں بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کے رہنما میر ہمل بلوچ کے قافلے کو راستے میں مسلح افراد نےفائرنگ کا نشانہ بنایا،حملے کے وقت وہ سرکِن اور میرآباد کے درمیان سفر کررہے تھے.میر ہمل بلوچ کے ہمراہ سیکیورٹی گارڈز نے فوری طور پر جوابی فائر کیے جسکے باعث حملہ آور فرار ہوگئے،اس حملے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں.(س)

..

ضرور پڑھیں: آصف زرداری کی مجبوریوں کا احساس ہے اس لیے گلہ نہیں کریں گے‘سعد رفیق