سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیابی حاصل کرینگے، ہمیں 41اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے
Can't connect right now! retry

سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیابی حاصل کرینگے، ہمیں 41اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہمارے امیدوار کامیابی حاصل کرینگے ، سنینٹ انتخابات میں ہمیں 41 اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے ، صوبہ کے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے اس حوالے سے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی. ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کو صوبائی الیکشن کمشنر دفتر میں آزاد امیدوار شمع پروین مگسی کے تجویز کنندہ کی حیثیت سے پیش ہونے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

وزیر اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈ نگ کا امکان نہیں ہے،ہمارے حمایت یافتہ امیدوار آزاد حیثیت سے سینیٹ انتخاب لڑ رہے ہیں، انشاء اللہ سینیٹ کے انتخابات میں 8 سے 9 سینیٹرز منتخب کرا نے میں کامیابی حاصل کر لیں گے.انہوں نے کہا کہ ہمیں 41اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،ہمارے گروپ میں ہم خیال لوگ شامل ہیں،ہم سب کا باہمی مشاورتی فیصلہ ہوگا. ایک سوال کے جواب میں عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ انتخابات کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام سمیت سب سے رابطہ کیا جائیگا.امید ہے اچھے نتائج ملیں گے.وزیراعلیٰ نے کہاکہ حکومت عوامی فلاح و بہبود کے کام کر رہی ہے،میڈیا کسی بھی خبر کو تصدیق کے بعد چلائے.وزیر اعلیٰ کے ہمراہ وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے چند نمائندے ہارس ٹریڈنگ کے الزامات لگارہے ہیں وہ ایسی خبروں کی تردید کرتے ہیں. انہوں نے کہاکہ ان کا وزیر اعلیٰ بلوچستان سے کوئی اختلاف نہیں ہے وہ ان کے ساتھ ہیں اور ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے

.دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو نے وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ سریاب روڈ موسی کالونی کا دورہ کیا ، وزیراعلی گاڑی سے اتر کر لوگوں میں گھل مل گئے اور ان سے ان کے مسائل سنے، غریب شہری نے گیس کے بھاری بلوں کی شکایت کی جس پر وزیراعلیٰ نے ایک شہری کا دس ہزار روپے بل جیب سے ادا کردیا ، وزیراعلیٰ نے کلی اسماعیل موسی کالونی اور دیگر علاقوں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو عوام کی سہولیات پر خرچ ہوناچاہیے ،انہوں موسی کالونی ڈھائی سالوں سے بند 54 واٹر سپلائی اسکیمں بند ہونے کا سختی سے نوٹس بھی لے لیا.

..