قلعہ عبداللہ میں ساڑھے چار سال کے دوران اقتدار میں رہنے والے نمائندوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور اگر فنڈز خرچ کیا گیا ہے تو وہ بھی تعصب کی بنیاد پر کیا گیازمرک خان اچکزئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

قلعہ عبداللہ میں ساڑھے چار سال کے دوران اقتدار میں رہنے والے نمائندوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور اگر فنڈز خرچ کیا گیا ہے تو وہ بھی تعصب کی بنیاد پر کیا گیازمرک خان اچکزئی


کوئٹہ (آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ قلعہ عبداللہ میں ساڑھے چار سال کے دوران اقتدار میں رہنے والے نمائندوں نے عوام کے لئے کچھ نہیں کیا اور اگر فنڈز خرچ کیا گیا ہے تو وہ بھی تعصب کی بنیاد پر کیا گیا اور اربوں روپے خرچ ہونے کے باوجود علاقے میں ترقی نہ ہونے کے برابر ہے عوامی نیشنل پارٹی پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کررہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلعہ عبداللہ کی علاقے ماچکے میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے رہنماء جمالدین رشتیا اور جمیل پیرعلی زئی نے خطاب کیا اس موقع پر کلی ماچکہ کے قبائلی وسیاسی رہنماء عبدالغفار نے خاندان سمیت عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئرزمرک خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ پشتونوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کی اور جن لوگوں نے اقتدار میں رہ کر پشتونوں کے نام پر سیاست کی عوام کو مایوسی کی سوا کچھ نہیں دیا چاڑھے سال کے دوران تمام تر فنڈز کے باوجود علاقے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی اور اقتدارمیں رہ کر پشتونوں کے ساتھ جو برابری کے دعوے کررہے تھے برابری کا وعدہ بھی پورا نہیں کیا ماضی میں عوامی نیشنل پارٹی نے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کر دیئے خیبرپختونخوا کو صوبہ کا نام دیا این ایف سی ایوارڈ حاصل کئے اور کالا باغ ڈیم جیسے پشتون دشمن منصوبے کو ہمیشہ ہمیشہ کے لئے دفن کر دیا انہوں نے کہا کہ علاقے میں امن کی ضرورت ہے اور تمام اختلافات کو بھلا کر علاقے کو ترقی اور خوشحالی دیں گے اور آئندہ انتخابات میں عوامی نیشنل پارٹی ایک قوت بن کد ابھرے گی ہم ماضی میں اقتدار والوں کی طرح نہیں ہیں کہ ووٹ پشتونوں کے نام پر مراعات اور فائدے پشتون عوام کے بجائے خاندانوں میں تقسیم کیا جائے انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں پشتون عوام سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے .
 

.

ضرور پڑھیں: نومنتخب وزیرا عظم عمران خان کل صدر ممنون حسین سے عہدے کا حلف لیں گے

.

ضرور پڑھیں: تبدیلی آ گئی ۔۔۔ ڈیسکون کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبد الرزاق داؤد کابینہ میں شامل ہونے کے لیے اپنی ہی کمپنی سے مستعفی

مزید خبریں :