ناموس رسالت ؐ قانون میں ترمیم کی کوشش حکمرانوں کی سیاسی ہلاکت کا باعث ہوگی،مولاناحافظ حسین احمد - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ناموس رسالت ؐ قانون میں ترمیم کی کوشش حکمرانوں کی سیاسی ہلاکت کا باعث ہوگی،مولاناحافظ حسین احمد


کوئٹہ (این این آئی ) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وسابق سینیٹر حضرت مولنا حافظ حسین احمد نے کہاہے کہ ناموس رسالت ؐ قانون میں ترمیم کی کوشش حکمرانوں کی سیاسی ہلاکت کا باعث ہوگی چند دن کے بعداس قانون میں چھیڑ چھاڑ کا مقصد ملک میں انتشار اور اسلامی تشخیص کو تباہ کرناہے لیکن ہم یہ واضح کرنا چاہتے ہیں کہ ایسی ناپاک کوشیشوں کو ہربار پہلے سے زیادہ ناکام بنانے کا تہیہ کررکھا ہے .ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ واقع جامعہ مطلع العلوم کوئٹہ میں جمعیت علماء اسلام تفتان کے امیر مولانا نجیب اللہ ومولنا محمود الحسن ،حاجی شاہ محمد اور حافظ حفیظ الرحمن سے ملاقات کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر مولنا محمد طاہر توحیدی ،صاحبزادہ حافظ منیر احمد ایڈوکیٹ اور صاحبزادہ حافظ زبیر احمد بھی موجود تھے .حافظ حسین احمد نے ناموس رسالت قانون میں ایک بار پھر ترمیم کی کوششوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کیا

اور دو ٹوک اس عزم کا اظہار کیا کہ دین دشمن وملک دشمن قوتوں کو پاکستان کا اسلامی تشخیص ہضم ہورہاہے نہ ملک میں اتحاد واتفاق وبھائی چارے کی فضاء برادشت ہورہی ہے اسی لئے ایسے عناصر بار بار اس حساس معاملہ کو چھیڑنے کی ناپاک جسارت کررہے ہیں تاکہ ملک میں انتشار وعدم استحکام پیدا ہو لیکن جمعیت کا ہر کارکن ختم نبوت کا سپاہی ہے اس حوالے سے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے دریں اثناء جمعیت کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد ،مولانا محمد طاہر توحیدی ،حافظ زبیر احمد ،حافظ منیر احمد ،مولنا محمد یونس خراسانی نے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا فیض محمد کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرکے مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی اور کہاکہ اللہ تعالی مرحومہ کی مغفرت فرمائے اور پسماندہ گا ن کو صبر جمیل عطاء فرمائے .
 

..

مزید خبریں :

سروے