قوم پرستوں نے بلوچستان کو تاریکی میں دھکیل دیا ، مولانا عبدالغفور حیدری  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

قوم پرستوں نے بلوچستان کو تاریکی میں دھکیل دیا ، مولانا عبدالغفور حیدری 


صوبے کو تاریکی سے نکالنے کے بجائے کرپشن سے اپنے ہاتھ میلے کیے، ڈپٹی چیئرمین سینٹ 
لوگ بنیادی تعلیم، طبی سہولیات اور انفرانسٹرکچر سے محروم، سرکاری اداروں میں 35 ہزار نشستیں خالی ہیں ، حکمراں صرف اپنی منظور نظر لوگوں کو عہدہ دیتے ہیں اسی وجہ سے بلوچ نوجوانوں نے ریاست کے خلاف مجبورا ہتھیار اٹھا لیے، نوید انقلاب کانفرنس سے خطاب 
گوادر(آن لائن) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے الزام عائد کیا ہے کہ قوم پرستوں نے بلوچستان کو تاریکی میں دھکیل دیا،صوبے کو تاریکی سے نکالنے کے بجائے کرپشن سے اپنے ہاتھ میلے کیے.نویدِ انقلاب کانفرنس کے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچ وزیراعلی نے صوبے پر حکمرانی کی لیکن وہ بلوچستان کے لوگوں کو احساس محرومی سے نکالنے میں ناکام رہے.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

قوم پرست حکمرانوں نے بلوچستان کو تاریکی سے نکالنے کے بجائے کرپشن سے اپنے ہاتھ میلے کیے. انہوں نے کہا کہ قوم پرستوں نے بلوچ نوجوانوں کو ترقی کی راہ سے ہٹایا جبکہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پانی کے ٹینک سے لوٹی ہوئی رقم برآمد کی. بلوچستان کو نیشنل فنانس کمیشن ایوارڈز سے خطیر رقم ملی لیکن تاحال صوبے کی صورتحال میں معمولی فرق نہیں پڑا.ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لوگ بنیادی تعلیم، طبی سہولیات اور انفرانسٹرکچر سے محروم ہیں

، سرکاری اداروں میں 35 ہزار نشستیں خالی ہیں لیکن حکمراں صرف اپنی منظور نظر لوگوں کو عہدہ دیتے ہیں اسی وجہ سے بلوچ نوجوانوں نے ریاست کے خلاف مجبورا ہتھیار اٹھا لیے.انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں پر تشدد کارروائیوں کے لیے دہشت گرد عناصر کی مالی مدد کررہا ہے اور بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا اعترافی بیان اس بات کا ثبوت ہے.واضح رہے کہ مئی 2016 میں نیب نے اس وقت کے سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق رئیسانی کے گھر پر کارروائی کے دوران 73 کروڑ روپے سے زائد نوٹ برآمد کیے تھے.مولانا عبدالغفور نے حکومت پر زور دیا کہ وہ پاکستان خصوصا بلوچستان میں دہشت گردی کے باعث بننے والے عناصر کی نگرانی اور ان کے مکمل خاتمے کے لیے موثر اقدامات اٹھائے
 

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :