وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو نے پیرکو کوئٹہ کے مختلف علاقوں، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی اور سٹیلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو نے پیرکو کوئٹہ کے مختلف علاقوں، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی اور سٹیلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ


کوئٹہ(آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بز نجو نے پیرکو کوئٹہ کے مختلف علاقوں، سریاب روڈ، موسیٰ کالونی اور سٹیلائٹ ٹاؤن کا اچانک دورہ کیا وزیراعلیٰ بلوچستان گاڑی سے اتر کر لوگوں سے ان کے مسائل سنتے رہے موسی کالونی کے غریب شہری کی گیس کے بھاری بھرکم بلوں کی شکایت وزیراعلی نے شہری کا دس ہزار روپے بل جیب سے ادا کردیا سیٹلائٹ ٹاون میں چوک کے بیچ میں ٹریفک ،بلڈنگ کی تعمیر کا نوٹس اور وزیر اعلی کے چوک میں بلڈنگ کی تعمیر کی تحقیقات کا حکم دے دیا چوک میں بلڈنگ بنانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی سیٹلائٹ ٹاون موسی کالونی اور دیگر علاقوں صفائی کی ابتر صورتحال پر برہمی موسی کالونی میں چار سالوں سے بند 54 واٹر سپلائی اسکیمں بند ہونے سختی سے نوٹس لے لیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پیر کو صوبائی وزراء سرفراز بگٹی اور منظور احمد کاکڑ کے ہمراہ کوئٹہ کے مختلف علاقون سریاب روڈ، موسیٰ کالونی، سٹیلائٹ ٹاؤن، پرانہ اڈہ کا دورہ کیا اور گاڑی سے اتر کر لوگوں سے ان کے مسائل سنتے رہے شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے اور وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ گیس کی جانب سے بھاری بلیں بھیجنے پر برہمی کا اظہار کیا اور موسیٰ کالونی کے ایک شہری کا10 ہزار روپے بل جیب سے ادا کر دیا جبکہ وزیراعلیٰ نے کلی اسما عیل، موسیٰ کالونی اور دیگر علاقوں میں صفائی کی صورتحال پر بھی برہمی کا اظہار کر دیا اور فوری طور پر احکامات جاری کر دیئے کہ شہر میں فوری طور پر صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور موسیٰ کالونی میں بند54 واٹر سپلائی اسکیمیں بند ہونے کا بھی سختی سے نوٹس لے لیا عوام کے ٹیکسوں کے پیسوں کو عوام کی سہولیات پر خرچ ہوناچاہییسیٹلائٹ ٹاون میں چوک کے بیچ میں ٹریفک بلڈنگ کی تعمیر کا نوٹس کوئٹہ. وزیر اعلی کے چوک میں بلڈنگ کی تعمیر کی تحقیقات کا حکم دے دیاچوک میں بلڈنگ بنانے والوں کے خلاف کاروائی ہوگی .

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔


 

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :