بلوچستان میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا کوئی امکانات نہیں میر عبدالقدوس بزنجو - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا کوئی امکانات نہیں میر عبدالقدوس بزنجو


کوئٹہ(آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں ہارس ٹریڈنگ کا کوئی امکانات نہیں ہے بلوچستان اسمبلی کے41 اراکین پر مشتمل اتحادی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں 8 سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہونگے ہمارے اتحادی جماعتوں کے تمام امیدوار سینیٹ کا انتخاب آزاد حیثیت سے انتخابات لڑر ہے ہیں اتحاد کی صورت میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کا کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مشترکہ ہو گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمشنر آفس میں سینیٹ امیدوار شمع پروین مگسی کی کاغذات نامزدگی فارم تائید کرنے کے بعد میڈیا سے با ت چیت کر تے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی، صوبائی وزیر ریونیو منظور احمد کاکڑ اور مشیر خوراک میر ضیاء اللہ لانگو بھی ہمراہ تھے وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ شمع پروین مگسی کی کاغذات نامزدگی کے لئے تائید کنندہ اور منظور کاکڑ تجویز کنندہ کی حیثیت سے پیش ہوئے مارچ میں ہونیوالے سینیٹ انتخابات میں کوئی ہارس ٹریڈنگ نہیں ہوگی اور ہارس ٹریڈنگ کے امکانات کو مسترد کر تے ہیں جمعیت علماء اسلام دیگر جماعتوں سے بھی سینیٹ انتخابات بارے بات چیت کا سلسلہ جاری ہے انہوں نے کہا کہ بعض میڈیا چینل اسلام آباد میں بیٹھ کر بلوچستان کے حوالے سے جو باتیں کر رہے ہیں وہ باعث شرم ہے اور بلوچستان کے اپنے روایات ہے اور ہم اپنے روایات کی پاسداری کو ہر صورت میں کرینگے اور ہارس ٹریڈنگ کے حوالے سے کوئی بھی بات برداشت کرنے کو تیار نہیں ہے ہم اس معاملے پر عدالت جا سکتے ہیں مگر روایات کومد نظر رکھ کر ایسا کوئی قدم نہیں اٹھائیں گے بلوچستان اسمبلی کے 41 اراکین پر مشتمل اتحادی جماعتیں سینیٹ انتخابات میں8 سے زائد نشستیں حاصل کرنے میں کامیا ب ہونگے ہمارے اتحادی جماعتوں کے تمام امیدوار آزاد حیثیت سے انتخابات لڑ رہے ہیں جس طرح سینیٹ انتخابات مشترکہ طور پر لڑ رہے ہیں اتحاد کی صورت میں کامیاب ہونیوالے امیدواروں کاکسی جماعت میں شمولیت کا فیصلہ مشترکہ ہو گا تمام جمہوری جماعتوں کیساتھ انتخابات سے قبل بات چیت کی جائے گی .
 

.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

.

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :