بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بہت کم ہے تائید وتجویز کنندہ سے کروڑوں روپے لینے کا جو الزام لگایا جا رہا ہے وہ الزامات غلط ہےسرفراز بگٹی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بہت کم ہے تائید وتجویز کنندہ سے کروڑوں روپے لینے کا جو الزام لگایا جا رہا ہے وہ الزامات غلط ہےسرفراز بگٹی


کوئٹہ(آن لائن )صوبائی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہارس ٹریڈنگ کے امکانات بہت کم ہے تائید وتجویز کنندہ سے کروڑوں روپے لینے کا جو الزام لگایا جا رہا ہے وہ الزامات غلط ہے اگر کسی کے پاس کوئی ثبوت ہے تووہ اپنے الزامات کو ثابت کر دیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے الیکشن کمشنر آفس کے باہر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کیا سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے اراکین اسمبلی کسی بھی صورت روایات کی پاسداری کی خلاف ورزی نہیں کرے گی اور جس طرح ایک نجی چینل نے بلوچستان میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے جو الزامات لگائے ہیں اس میں حقیقت کا کوئی تعلق نہیں ہے اور ہمیں دکھ ہوا کہ جس طرح بلوچستان کو بد نام کیا جا رہا ہے یہ باعث شرم ہے اسلام آباد میں بیٹھ کر باتیں کرنا آسان ہے مگر ہم دوسروں صوبوں کی طرح نہیں کہ روایات کی پامالی کریں تائید وتجویز کنندہ سے کروڑوں روپے لینے کا جو الزام لگایا گیا ہے وہ غلط ہے اور ہم لعنت بھیجتے ہے کہ اس طرح الزامات لگائے جا رہے ہیں اگر کسی کے پاس کوئی ثابت ہے تو وہ اپنے الزامات ثابت کریں ورنہ ہم عدالت سے بھی رجوع کر سکتے ہیں مگر ہم روایات کی پاسداری کر تے ہیں وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت یا وزیراعلیٰ بلوچستان سے اختلافات کے بارے میں خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے مرتے دم تک میر عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہے اور جو بھی خبر ہوں الزا م لگانے سے پہلے اس خبر کی تصدیق کیا جائے تو بہتر ہے اور صحافتی اقدار کو بھی مد نظر رکھا جائے .
 

. .

مزید خبریں :

سروے