میری آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کی جائے:نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا حکم جاری کر دیا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

میری آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کی جائے:نو منتخب وزیر اعلیٰ بلوچستان نے حلف اٹھانے کے بعد پہلا حکم جاری کر دیا


کوئٹہ (قدرت روزنامہ13-جنوری-2018) نو منتخب وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجونے کہا ہے کہ میری آمدورفت کے دوران ٹریفک بند نہ کی جائے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان کے منصب پر فائز ہونے والے عبدالقدوس بزنجو وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پہنچے ،جہاں پرانہیں پولیس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

اس موقع پر عبدالقدوس بزنجو کا خطاب کرتے ہوئے کہناتھاکہ میری آمدورفت کے دوران پروٹوکول کم سے کم رکھاجائے اور عوام کیلئے ٹریفک بھی بند نہ کی جائے کیونکہ میری وجہ سے عوام کو تکلیف نہیں ہونی چاہیے. اس سے قبل نو منتخب وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری طریقے سے تحریک عدم اعتماد لائے اور اب کوئی طاقت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرسکتی. ان کا کہنا تھا کہ ثنااللہ زہری جمہوری انداز میں مستعفی ہوئے جو قابل تحسین ہے،میں ان کا احترام کرتا ہوں اور ان سے ملنے بھی  جاؤں گا.عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ اراکین نے فنڈز اور مختلف آفرز ٹھکرا کر ہمارا ساتھ دیا،میں ان تمام ارکان کا شکرگزار ہوں، جنہوں نے پارٹی سے بالاتر ہو کر میرا ساتھ دیا.دوسری طرف نجی ٹی وی  کا  اپنے  ذرائع کے حوالے سے کہنا تھا  کہ میر عبدالقدوس بزنجو آج ہی اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد جلد از جلد کابینہ تشکیل دینے کے لیے اقدامات کریں گے.ایوان سے وزارت اعلیٰ کا قلمدان اپنے سر پر سجانے والے میرعبدالقدوس بزنجو نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھالیا. گورنر ہاؤس بلوچستان میں منعقدہ تقریب میں گورنر محمد خان اچکزئی نے ان سے حلف لیا، حلف برداری کی تقریب میں اراکین اسمبلی سمیت دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شریک تھیں. واضح رہے کہ بلوچستان اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لئے آج ووٹنگ ہوئی ، اسمبلی میں نئے قائد ایوان کے لیے مجموطی طور پر 54 ووٹ ڈالے گئے جس میں سے عبدالقدوس بزنجو نے 41 اور سید لیاقت علی نے 13 ووٹ حاصل کیے.اس طرح عبد القدوس بزنجو 4 سالوں میں تیسرے وزیر اعلیٰ منتخب ہوئے جن کا تعلق مسلم لیگ (ق) سے ہے.

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :