بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور میئرکوئٹہ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور میئرکوئٹہ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع


کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور میئرکوئٹہ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع ذرائع کے مطابق بلوچستان میں 2 جنوری کو سابق وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے بعد 9 جنوری کو سابق وزیراعلیٰ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے اور 13 جنوری کو نومنتخب وزیراعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو صوبہ کے 16 ویں وزیراعلیٰ بن گئے سابق وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے والے صوبائی وزراء اور اراکین اسمبلی اب اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور میئر کوئٹہ کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کی تیاریاں شروع کردیں جس بھیٹک میں سابق وزیراعلیٰ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ ہوا تھا اسی بھیٹک میں صوبائی وزراء اراکین اسمبلی اور صوبہ میں حکومت بنانے اور توڑنے والے ماہرین نے فیصلہ کر لیا کہ بلوچستان میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے اس لئے اسپیکر اور میئر کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لایا جائے جس پر تمام سیاسی جماعتوں اور اراکین اسمبلی اس بات پر متفق ہوگئے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کے بعد اسپیکر اور میئر کے خلاف بھی جلد تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی .
 

.

ضرور پڑھیں: 2018کے انتخابات کا مرحلہ بتدریج مکمل اور مستقبل کی سیاست 

.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم بننے کے بعد مبارکباد کے پیغامات کے ڈھیر لگ گئے مگر معروف صحافی مبشر زیدی سب پر بازی لے گئے، انہوں نے کیا دلچسپ انداز اختیار کیا؟ جان کر آپ بھی خوش ہو جائیں گے

مزید خبریں :