پشتونخوامیپ کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیاگیا، حامدخان اچکزئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

پشتونخوامیپ کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیاگیا، حامدخان اچکزئی


کوئٹہ (آئی این پی ) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری سابق صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حامدخان اچکزئی نے کہاہے کہ پشتونخوامیپ کو جب بھی موقع ملا عوام کی خدمت کو عبادت سمجھ کر کیاگیا، اسمبلی اور اسمبلی سے باہر رہ کر بھی ہر وقت پشتون بلوچ صوبے کے عوام کے مسائل کی نشاندہی اور اس کے حل کیلئے ہمیشہ ہر سطح پر بھرپور جدوجہد کی اورمخلوط حکومت کا حصہ ہوتے ہوئے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کو محکمے کے عملے کے تعاون سے عوام کی خدمت پر مامورکیا گیا اورانتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ قوانین پر عملدر آمد کرتے ہوئے نظم وضبط کا قیام عمل میں لایا گیا . ان خیالات کا اظہار انہوں نے محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کے سٹاف کی جانب سے گزشتہ روز الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا . اس موقع پر اے سی ایس ڈویلپمنٹ ،محکمہ کے دیگر افیسرا ن اور ملازمین نے شرکت کی. بعد ازاں ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے دفتر کے تمام عملے سے فرداً فرداً ملاقات کی . ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا کہ محکمے کے تمام افیسران وملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں پی اینڈ ڈی کے افسران نے دن رات محنت کرتے ہوئے صوبے کی ترقی میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لایا مجھے امید ہے کہ پشتون بلوچ صوبے کے عوام کیلئے اسی جوش وجذبے، دیانت داری اور محنت سے اپنی جدوجہد اور کاوشوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے.انہوں نے کہا کہ نہ میں نے خود کرپشن کی نہ کسی کو کرپشن کی ترغیب دی سابقہ ادوار کی جو کمی بیشی کمزوریاں تھی ہم اور آپ مل کر اس میں بہتری لانے کیلئے کافی حد تک کامیاب ہوئیں. انہوں نے کہا کہ صوبے کو ترقی وخوشحال کی راہ پر گامزن کرنے میں صوبائی محکموں میں سب سے اہم کردار محکمہ منصوبہ بندی وترقیات کا ہوتا ہے اگر ہم سب اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ کام کرے تو یقیناًاس پشتون بلوچ صوبے کو جلد ترقی کی راہ پر گامزن کیا جاسکتا ہے.انہوں نے کہا کہ اس موقع پر اے سی ایس ڈویلپمنٹ نے ڈاکٹر حامد خان اچکزئی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ ان کی خدمات اور دیانت داری اور کاوش کو تا دم یاد رکھیں گی. انہوں نے محکمے کے دیگر افیسران کے مشاورت ، تائید وحمایت کے ساتھ اپنا ساڑھے چار سالہ دور میں اپنی فرائض منصبی کودرست طریقے سے چلایا ان کے اعزاز میں آج کی الوداعی تقریب میں تمام افیسران وملازمین کی شرکت اس بات کی گواہ ہے کہ وہ محکمہ کے صوبائی وزیر سے انتہائی خوش اور مطمئن ہیں. واضح رہے کہ ڈاکٹر حامد خان اچکزئی مخلوط صوبائی حکومت کے کابینہ کے واحد وزیر ہے جن کے اعزاز میں محکمہ کی جانب سے الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور خوش اخلاقی اور عزت واحترام کے ساتھ انہیں رخصت کیا گیا . 
 

..

مزید خبریں :

سروے