نقیب کےحق میں مظاہرہ،نفرت انگیزتقریرپرپشتون تحفظ موومنٹ کےخلاف مقدمہ درج - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نقیب کےحق میں مظاہرہ،نفرت انگیزتقریرپرپشتون تحفظ موومنٹ کےخلاف مقدمہ درج


قلعہ سیف اللہ(قدرت روزنامہ)نقیب اللہ کےحق میں مظاہرے میں نفرت انگیزتقریر کرنےپرپشتون تحفظ موومنٹ کےرہنماؤں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیاہے. سماءکےمطابق پولیس نے بتایاہےکہ مقدمہ نفرت انگیز تقریر کرنے پر قلعہ سیف اللہ پولیس تھانے میں ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا. اس مقدمے میں منظورپشتین، محسن داوڑی اورعلی وزیرکونامزدکیا گیا.

ایف آئی آر میں پشتونخوامیپ کے ایم پی اے نواب ایازجوگیزئی کو بھی نامزد کیا گیا. ان کےعلاوہ اے این پی کےضلعی صدر ہدایت اللہ کاکڑ،خان زمان کاکڑ بھی نامزد کئےگئےہیں.  مقدمے کے متن میں درج ہےکہ منظور پشتون اور دیگر نے افواج پاکستان اورخفیہ اداروں پر تنقید کی. مقدمے کےمتن کےتحت ملزمان نے 10 مارچ کو قلعہ سیف اللہ جلسے میں اپنی تقاریر میں پشتونوں کوریاست کیخلاف بھڑکانے کی کوشش کی.

پشتون تحفظ موومنٹ کی جانب سے نقیب اللہ کے حق میں قلعہ سیف اللہ ، ژوب اور کوئٹہ میں مظاہرے کئےگئے تھے.

..