کوئٹہ ‘مسلح افراد کی فائرنگ شہید 4سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی
Can't connect right now! retry

کوئٹہ ‘مسلح افراد کی فائرنگ شہید 4سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی


نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی
کو ئٹہ(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ شہید ہونے والے 4سیکورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی .گزشتہ روز لانگو آباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 4سیکورٹی اہلکار لانس نائیک محمد اسلم ،شبیر ،نائیک محمد سعید ،سپاہی محمد امجد کی نماز جنازہ فرنٹیئرکور ہیڈکوارٹر میں ادا کردی گئی نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ،انسپکٹرجنرل فرنٹیئرکور بلوچستان میجرجنرل ندیم احمد انجم ،آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری ،کمشنر کوئٹہ امجد علی خان سمیت دیگر حکام نے شرکت کی .

 

..