چمن میں انٹرنیشنل پوسٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایاجائےگا‘ ڈاکٹر ثاقب عزیز
Can't connect right now! retry

چمن میں انٹرنیشنل پوسٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایاجائےگا‘ ڈاکٹر ثاقب عزیز

 

پاک افغان بارڈر پر ایک ویئر ہاﺅس بھی بنایاجائے گا جو انٹرنیشنل سطح پر پوسٹ آفس کا کام کرے گا‘سی پیک کے سلسلے میں چمن مختلف ترقیاتی کام شروع کئے جائینگے

وفاقی سیکرٹری برائے پوسٹل سروسز ڈاکٹر ثاقب عزیز کی چمن میں میڈیا سے بات چیت

چمن (قدرت روزنامہ) وفاقی سیکرٹری برائے پوسٹل سروسز ڈاکٹر ثاقب عزیز نے کہاہے کہ چمن میں انٹرنیشنل پوسٹ آفس کا قیام جلد عمل میں لایاجائے گا پاک افغان بارڈر پر ایک ویئر ہاﺅس بھی بنایاجائے گا جو انٹرنیشنل سطح پر پوسٹ آفس کا کام کرے گا ‘سی پیک کے سلسلے میں چمن مختلف ترقیاتی کام شروع کئے جائینگے.وہ گزشتہ روز چمن کے دورہ کے موقع پر میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر ان کے ہمراہ کوئٹہ چیف پوسٹ آفس ،ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ سیف اللہ کھیتران ،اے ڈی سی عبدالرزاق خجک ،اے سی حسین ہزارہ ،تحصیلدار سردار عبداللہ خان اور دیگر ضلعی انتظامی آفیسر ان بھی موجو د تھے اس سے قبل وفاقی سیکرٹری پوسٹل ڈاکٹر ثاقب عزیز نے ڈپٹی کمشنر سیف اللہ کھیتران اور دیگر ضلعی انتظامی افسران سے ڈی سی آفس میں ملاقات کی جہاں پر انہوںنے اس امر پر اظہار خیال کیاکہ سی پیک کا ایک بڑا منصوبہ بلوچستان میں شروع کیاگیاہیں اور یہ اسی سلسلے کے کڑی ہیں

انہوںنے کہاکہ چمن میں پوسٹل آفس اس وقت موجود ہیں جو کہ ڈسٹرکٹ سطح پر کام کررہاہیں اور اسی سلسلے میں ایک پوسٹل ویئر ہاﺅس جوکہ پاک افغان بارڈر پر قائم کیاجائے گا اور وہ انٹرنیشنل سطح پر کام کرے گا آج کا دورہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی تھی اور اس سلسلے میں ایف سی آفیسران اور ضلعی انتظامی آفیسران اور کسٹم آفیسران کے ساتھ بھی ملاقات کی ہیں اور پاک افغان بارڈر کا جائزہ بھی لیاگیاہیں جس کے سلسلے میں بہت جلد کام شروع کیاجائے گا اور بہت جلد بھی کام شروع کیاجائے گا کیونکہ سی پیک کے سلسلے میں چمن مختلف ترقیاتی کام شروع کئے جائینگے . اس سے پہلے وفاقی سیکرٹری پوسٹل ڈاکٹر ثاقب عزیز نے پاک افغان سرحد باب دوستی کا جائزہ بھی لیا .

..