بد قسمتی سے یہاں پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو پنپنے نہیں دیا گیا اصغر خان اچکزئی
Can't connect right now! retry

بد قسمتی سے یہاں پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو پنپنے نہیں دیا گیا اصغر خان اچکزئی

کوئٹہ(آن لائن )عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ بد قسمتی سے یہاں پر جمہوریت اور جمہوری اداروں کو پنپنے نہیں دیا گیا یہی وجہ ہے کہ حقیقی قوم دوست، جمہوریت پسند قوتوں کے مقابلے میں بروقت ابن الوقت مصنوعی ٹولیوں کر پروردہ قو توں کے ایماء اور اشیر باد کے بدولت اقتدار کے ایوانوں تک پہنچایا گیا لیکن وہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل میں بری طرح ناکام می سے دوچار رہے وہ چاہئے مذہبی، قوم کے نام یا پھر وفاق کے نام پر سیاست کرنیوالے ہی کیوں نہ ہو تمام تجربے کئے گئے تمام لا حاصل لہٰذا فکر با چا خان ہی ملک وقوم کے مسائل کے حل کا ادراک رکھتی ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے پارٹی وفود سے خان ہاؤس پٹیل باغ میں بات چیت کر تے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سید امیر علی آغا، رکن مرکزی کمیٹی سید عبدالباری آغا، ٹاؤن کمیٹی حرمزئی کے چیئرمین سید شاہ جہاں آغا اور دیگر بھی موجود تھے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ پشتون غیور اولس مذہب کے نام پر لہواؤں اور تنگ نظر قوم پرستی کے پر چار کرنیوالوں سے عاجز آچکے ہیں ان کے چہرے اب ان پر عیاں ہو چکے ان کے قول وفعل میں واضح تجاد اور پارلیمنٹ کے فلور پر اپنے مینڈیٹ اور منشور سے انحراف اور چھپ سادھ سے اچھی طرح واقفیت رکھتے ہیں کیونکہ نہ تو اسلامی نظام کے نفاذ اور نہ ہی پشتونوں کے دیرینہ حل طلب ایشوز اجاگر کئے جا سکے اس کے مقابلے میں عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ دور حکومت پشتونخوا نام کالا باغ ڈیم کی منسوخی ، این ایف سی ایوارڈ وہ اقدامات جو قیام پاکستان کے بعد پہلی بار حاصل کئے گئے اور باقی ماندہ اہداف بھی عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم اور قیادت کے ذریعے حاصل کر کے رہیں گے دریں اثناء با چا خان مرکزسے جاری کر دہ صوبائی بیان میں سریاب روڈ پر چار سیکورٹی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت میں اس طرح کے واقعات کے رونما ہونے سے امن وامان کے متعلق کئے گئے تمام تر دعوؤں کی نفی ہونی چا ہئے لہٰذا ضرور اس امر کی ہے کہ حکوم تاور تمام اسٹیک ہولڈرز بدامنی کے واقعات کے روک تھام کے لئے سنجیدہ بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ بے گناہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع نہ ہو بیان میں اہلکاروں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے.
 

.

.