بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت ،شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلاول بھٹو کی کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت ،شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار 


فورسز جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا، قوم اور فورسزدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے اور وہ مل کر دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کرینگے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی
کو ئٹہ(آئی این پی)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے شہید ہونے والے اہلکاروں کے اہل خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کااظہار کیاہے اور کہاہے کہ فورسز جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں کے خلاف برسر پیکار ہے ان کی قربانیوں کو کسی صورت رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا.پاکستان پیپلزپارٹی کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں پاکستان

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے کہاگیاہے کہ قوم اور فورسزدہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک پیج پر ہے اور وہ مل کر دہشت گردوں کو شکست سے دو چار کرینگے انہوں نے شہید ہونے والے ایف سی اہلکاروں کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی ،یکجہتی اور تعزیت بھی کی ہے اور کہاہے کہ فورسز کے جوانوں کی قربانیوں پر ہمیں فخر ہے کیونکہ انہوں نے ہمیشہ سے ہی مادر وطن کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں .
 

..

مزید خبریں :

سروے