کوئٹہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کر تے ہیںمولانا عبدالواسع - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کوئٹہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کر تے ہیںمولانا عبدالواسع


کوئٹہ(آن لائن )بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کر تے ہیں اور اس طرح واقعات کو روکنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ اپنا کردا راد اکریں دہشت گردی کوختم کئے بغیر ہم کبھی بھی ترقی نہیں کر سکتے اس لئے ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہو کر جدوجہد کریں ایف سی اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں ہونیوالی دہشت گردی کی مذمت کر تے ہیں اور حکومت وقت سے مطالبہ کر تے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف اقدامات اٹھائے جائے کوئٹہ کو پرامن بنانے کے لئے جنگی بنیادوں پر اقدامات کئے جائے تاکہ عوام پرامن رہ سکے انہوں نے کہا کہ ملک دشمن قو تیں صوبے کی ترقی نہیں چاہتے اور ایک منصوبے کے تحت یہاں کے فورسز کے اہلکاروں کو نشانہ بنا رہے ہیں مگر ہم کبھی بھی اس طرح اقدامات سے خوفزدہ نہیں ہونگے فورسز نے ملک اور صوبے کے لئے قربانیاں دی ہے اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائے گی انہوں نے کہا کہ اپوزیشن اور جمعیت علماء اسلام اس طرح واقعات کی نہ صرف مذمت کرتی ہے بلکہ مطالبہ کر تی ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے.
 

. .

مزید خبریں :

سروے