بلوچستان میں پولیس کو سیاسی طو رپر تعینات نہ کیا جائے منظور احمد کاکڑ
Can't connect right now! retry

بلوچستان میں پولیس کو سیاسی طو رپر تعینات نہ کیا جائے منظور احمد کاکڑ

کوئٹہ(آن لائن )صوبائی وزیر ریونیو منظور احمد کاکڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیس کو سیاسی طو رپر تعینات نہ کیا جائے صوبے میں امن وامان کی صورتحال اس لئے بہتر نہیں ہو رہی کہ یہاں پولیس عوام کو تحفظ فراہم نہیں کر رہی ڈی آئی جی کوئٹہ کی ٹرانسفر ہونے تک حالات بہتری کی طرف نہیں جائے گی ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اپنے جاری کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پولیس عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہو چکی ہے اور جب پولیس سیاسی طور پر تعینا ت ہونگے تو کبھی بھی کوئٹہ امن کا گہوارہ نہیں ہوگا ڈی آئی جی کوئٹہ کو ایک سازش کے تحت ٹرانسفر ہونے کے باوجود یہاں سے نہیں جا رہا جب تک اس طرح افسران ہونگے تو امن وامان کی صورتحال میں بہتری کبھی بھی نہیں آئے گی انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں مگر جب تک ان جیسے آفیسران کا تبادلہ نہیں کیا جا تا حالات بہتر نہیں ہونگے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے تمام میں عوام کیساتھ جو سلوک ہو رہا ہے وہ انتہائی بزدلانہ اقدام ہے اور ہم ان حالات میں کسی بھی صورت خاموش نہیں رہیں گے اور ہم ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ڈی آئی جی کوئٹہ کو ٹرانسفر کیا جائے.انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کر تے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے فورسز نے اپنے جانوں کی پروا کئے بغیر عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اس طرح واقعات سے فورسز کو نہیں دبایا جا سکتا صوبائی حکومت عوام کو تحفظ دینے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے اپنے جاری کر دہ بیان میں انہوں نے کوئٹہ کے علاقے لانگو آباد میں دہشت گردوں کی جانب سے ایف سی اہلکاروں کو نشانہ بنانا قابل مذمت اقدام ہے اور اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے اسلامی پشتون اور بلوچ روایات میں کسی کو بھی ٹارگٹ کرنا جائز نہیں ہے جو لوگ اس طرح اقدامات اٹھا رہے ہیں وہ اپنے آقاؤں کو خوش کر نے کے لئے اس طرح کے اقدامات کر رہے ہیں جس کی ہم کسی بھی صورت اجازت نہیں دینگے ہم متاثرہ خاندانوں سے دلی کا اظہار کیا .


 

..