موجیں ہی موجیں !!سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری ،تنخواہوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا،بڑی خبر آگئی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

موجیں ہی موجیں !!سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری ،تنخواہوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا،بڑی خبر آگئی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) موجیں ہی موجیں !!سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری ،تنخواہوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا،بڑی خبر آگئیخبرکی تفصیل کےمطابق بلوچستان کا آئندہ مالی سال 2018-19ءکا 3کھرب 52ارب30کروڑ کا بجٹ پیش کردیا گیا ‘ 88ارب 30کروڑ روپے ترقیاتی جبکہ 2کھرب 64ارب4کروڑ غیر ترقیاتی مد میں مختص کئے گئے ہیں ،وفاقی محصولات کی مد میں بلوچستان کو 2کھرب 90ارب 29کروڑ روپے ملیں گے ،بجٹ خسارہ 61ارب 70کروڑ ہوگا، آئندہ مالی سال میں امن وامان کیلئے 38ارب سے زائد رقم مختص کی گئی ہے ،صحت کیلئے 19ارب ـــ،8ہزار 35نئی اسامیاں پیدا کی جائیں گی ،سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی مد میں وفاق کی طرز پر 10فیصد اضافہ کیا جائے گا ،آئندہ مالی سال میں صوبےچکو اپنے وسائل سے صرف 5ارب 10کروڑ روپے آمدنی حاصل ہوگی. مشیر خزانہ ڈاکٹر رقیہ ہاشمی نے بلوچستان اسمبلی میں پیش کیا ،جس کے مطابق امن وامان کیلئے غیر ترقیاتی بجٹ میں 34ارب روپے جبکہ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے 2ارب روپے ،اہلکاروں کی تربیت کیلئے 4کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،تعلیم کے شعبے میں محکمہ سکولز کیلئے غیر ترقیاتی مد میں43ارب 90کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال میں 100نئے پرائمری اسکول بھی تعمیر کئے جائیں گے جبکہ 100پرائمریا سکولوں کو مڈل اسکول کا درجہ دیا جائے گا ،جبکہ سو مڈل اسکولوں کو ہائی اسکول کا درجہ دیا جائے گا ،محکمہ کالجز کیلئے غیر ترقیاتی مدمیں 8ارب 50کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں

،کوئٹہ میں کالج ڈائریکٹریٹ کے قیام کیلئے 40کروڑ ،نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے کیمپس کے قیام کیلئے زمین کی خریداری کی غرض سے 1ارب 20کروڑ روپے ،صوبے کے 30ڈگری کالجز میں بی ایس ڈگری پروگرام کے بنیادی ڈھانچے کی فراہمی کیلئے 60کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ، صحت کے شعبے میں غیر ترقیاتی بجٹ کی مد میں 19ارب 40کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جو پچھلے سال کے مقابلے میں 6فیصد زیادہ ہیں ،صوبے میں کینسر ہسپتال بنانے کیلئے2 ارب روپے ،بلوچستان ادارہ برائے قلب کی تعمیر کیلئے ڈھائی ارب روپے خرچ کئے جائیں گے ، بجٹ میں زراعت کیلئے 8ارب 70کروڑ روپے ،لائیوسٹاک امور حیوانا ت کیلئے 4ارب روپے ،ماہی گیری کے شعبے کیلئے 92کروڑ روپے ،لوکل گورنمنٹ اور دیہی ترقی کیلئے گزشتہ بجٹ کی طرز پر سلسلے کو جاری رکھا جائیگا ،مواصلات کے شعبے میں آئندہ مالی سال کے دوران 12سو کلو میٹر معیاری بلیک ٹاپ سڑکیں تعمیر کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ،معدنیات ومعدنی وسائل کیلئے آنیوالے مالی سال میں غیر ترقیاتی مد میں 15فیصد اضافے کیساتھ 2ارب روپے مختص کئے گئے ہیں ،محکمہ آب پاشی کیلئے 2ارب 80کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں ،جبکہ آب نوشی کے شعبے کیلئے 3ارب 80کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں، امسال گندم پر 87کروڑ کی سبسڈی کی منظوری دی گئی ہے، محکمہ صنعت وتجارت کیلئے 1ارب 20کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں،ترقی نسواں کے شعبے کیلئے 11کروڑ 20لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے،دہشتگردی سے متاثرین کیلئے بھی خاطر خواہ رقم فراہم کی جائے گی ،وفاق سے حاصل ہونیوالی آمدن 2کھرب 43ارب 20کروڑ روپے ہوگی جس میں قابل تقسیم پول 2کھرب 24ارب 10کروڑ روپے براہ راست منتقلی 9ارب 10کروڑ جبکہ دیگر مد میں 10ارب روپے صوبے کو حاصل ہوں گے ،اجتماعی شادی پروگرام کیلئے 20کروڑ روپے ،لیپ ٹاپ تقسیم کیلئے 50کروڑ روپے رکھے کئے گئے ہیں ،حکومت نے مالی مشکلات کے پیش نظر سادگی اور بچت اپنانے کیلئے اقدامات کرنے کا بھی عہد کیا ہے.

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

موجیں ہی موجیں !!سرکاری ملازمین کیلئےخوشخبری ،تنخواہوں میں کتنا اضافہ کردیا گیا،بڑی خبر آگئی

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا