بلوچستان میں ماہ رمضان کا چاند آج نظر آسکتا ہے، محکمہ موسمیات - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

بلوچستان میں ماہ رمضان کا چاند آج نظر آسکتا ہے، محکمہ موسمیات


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آسکتا ہے. ڈائریکٹرموسمیات کوئٹہ ڈاکٹرعظمت حیات کے مطابق بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں ماہ رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات ہیں، تربت، پنجگور ، نوکنڈی اورملحقہ علاقوں میں چاند نظر آسکتا ہے.

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا

ان کا یہ بھی کہناتھا کہ صوبے کے ساحلی علاقوں میں چاند دکھائی دینے کے امکانات کم ہیں، ساحلی علاقوں میں آب و ہوا میں نمی کی وجہ سے چاند نظر آنے میں مسئلہ ہوسکتا ہے.ڈائریکٹر موسمیات کا یہ بھی کہناتھا کہ ماہ رمضان کی رویت کے حوالے سے حتمی فیصلہ رویت ہلال کمیٹی کرے گی.

..

ضرور پڑھیں: پنجاب اسمبلی کے اجلاس کا آغاز ہی شور شرابے سے ہوا ن لیگ کے اراکین نے اسمبلی اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا