وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا حلقہ انتخاب آواران میں پینے کا صاف پانی نا پید ہونے کی وجہ سے نڑانچ میں آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد متاثر ہوئے 20 افراد کو ہسپتال منتقل - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا حلقہ انتخاب آواران میں پینے کا صاف پانی نا پید ہونے کی وجہ سے نڑانچ میں آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد متاثر ہوئے 20 افراد کو ہسپتال منتقل


کوئٹہ(آن لائن )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا حلقہ انتخاب آواران میں پینے کا صاف پانی نا پید ہونے کی وجہ سے نڑانچ میں آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 60 سے زائد افراد متاثر ہوئے 20 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا کمشنر قلات نے علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور ایمبولینسزروانہ کر دی ہے یہاں آمدہ اطلاعا ت کے مطابق گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے حلقہ انتخاب آواران میں نڑانچ کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے پورے گاؤ ں میں وباء پھیل گئی جس سے دو افراد جاں بحق اور60 سے زائد متاثر ہوئے مضر صحت اور آلودہ پانی پینے سے متاثر ہونیوالے 20 افراد کو حب ہسپتال منتقل کر دیا گیا مقامی شہری اپنی مد د آپ کے تحت متاثرہ افراد کو لسبیلہ اور حب کے ہسپتالوں میں منتقل کر تے رہے رات گئے تک حکومتی مشینری اور محکمہ صحت کی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں نہیں پہنچ سکی تھی مذکورہ علاقے میں پانی کی قلات کے باعث مکین زمین میں گڑھے

کھود کر اس میں بارش کا پانی جمع کر کے اپنے روز مرہ کی ضروریات میں استعمال کر تے ہیں گزشتہ چھ ماہ سے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے مقامی آباد ی نے مجبور ہو کر مضر صحت پانی استعمال کر رہی ہے یاد رہے کہ آواران وزیراعلیٰ بلوچستان کا حلقہ انتخاب اور آبائی علاقہ ہے مذکورہ علاقے نڑانچ میں پینے کا صاف پانی میسر نہیں جس کی وجہ سے آلودہ اور مضر صحت پانی پینے سے لو گوں کو پیٹ کے امراض میں مبتلا کیا گیا متاثرہ افراد کو آواران کے سول اسپتال اور 20متاثرہ افراد کو ضلع لسبیلہ کے جام غلام قادر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر انہیں طبی امداد دی گئی کمشنر قلات ڈویژن نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ علاقے میں محکمہ صحت کی ٹیمیں اور فلاحی اداروں کے ایمبولینسزروانہ کردی ہے واقعہ کی اطلاع کے بعد ایدھی کی ایک ٹیم ادویات اور راشن کے ہمراہ متاثرہ علاقے کی جانب روانہ ہوئی تھی ڈپٹی کمشنر شبیر احمد مینگل امدادی کاموں کی خود نگرانی کر رہے ہیں بتایا جاتا ہے کہ چار افراد کو تشویشناک حالت میں کراچی منتقل کیا گیا ہے دوسری جانب وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بھی واقعے کا نوٹس لے کر متاثرہ افراد کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کہ ہدایت کی ہے.
 

.

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

.

ضرور پڑھیں: ”کیا تحریک انصاف اپنے دعوﺅں پر عمل کر پائے گی “صحافی کے جواب میں فواد چودھری نے ایسا جواب دیدیا کہ آپ بھی حیران رہ جائیں گے

مزید خبریں :