کوئٹہ کے علاقے چمن ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ایف سی کے سیکٹر آفس (ایف سی مددگار سےنٹر) پر دہشتگردوں کا حملہ دو خودکش حملہ آوروں سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک چار ایف سی اہلکار زخمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کوئٹہ کے علاقے چمن ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ایف سی کے سیکٹر آفس (ایف سی مددگار سےنٹر) پر دہشتگردوں کا حملہ دو خودکش حملہ آوروں سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک چار ایف سی اہلکار زخمی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کے علاقے چمن ہاﺅسنگ سوسائٹی میں ایف سی کے سیکٹر آفس (ایف سی مددگار سےنٹر) پر دہشتگردوں کا حملہ دو خودکش حملہ آوروں سمیت پانچ دہشتگرد ہلاک چار ایف سی اہلکار زخمی ،پاک فوج کے ادارہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) مطابق جمعرات کی رات کوئٹہ کے علاقے چمن ہاﺅسنگ اسکیم میں واقعہ اےف سی مددگار سےنٹر پر پانچ دہشتگردوں نے حملہ کردیا ، پہلے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی مددگار سےنٹر کے مین گیٹ سے ٹکرائی جس کے نتےجے میں زوردار دھماکہ ہوا، جس کے بعد اسکے ایک اور ساتھی نے اپنے آپ کو کمپاﺅنڈ کے اندر دھماکے سے اڑا دیا ، ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور نے مددگار سےنٹر کے عقبی راستے سے اند گھسنے کی کوشش کی جسے موقع پر ہلاک کردیا گیا جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے دےگر دو حملہ آوروں کو فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کردیا، حملے میں چارایف سی اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا، آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آور افغانی باشندے معلوم ہوتے ہیں اور انہو ں نے گزشتہ شب کلی الماس میں اہم دہشتگرد وں کی ہلاکت کے بدلے میں ایف سی مددگار سےنٹر کو نشانہ بنایا ، واقعہ کے بعد سکیورٹی فورسز کے دستوں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھےرے میں لے لیااور علاقے میں کلےئر نس آپریشن شروع کردیا ،آخری اطلاعات تک صورتحال قابو میں رہی
 

 

 وزیرداخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ایف سی مددگار سےنٹر پر دو خودکش حملے ہوئے جنہیں سکیورٹی فورسز نے بروقت کاروائی کر تے ہوئے ناکام بنا دیا ،ایف سی کمپاﺅنڈ میں صورتحال قابو میں ہے ، یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شبہ ہے کہ گزشتہ شب ہونے والے آپریشن میں فرار ہونےوالے دہشتگردوں نے ایف سی مددگار سےنٹر پر حملہ ،ایف سی کے دفتر پر دو خودکش حملے ہوئے دہشتگردوں کو انکے ہدف تک پہنچنے نہیں دیا گیا ،انہوں نے کہا کہ تمام حملہ آور مارے جا چکے ہیں جبکہ ایف سی کے اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں

 

کوئٹہ میں ائرپورٹ روڈ کے علاقے چمن ہاؤسنگ سکیم کے قریب 4 دھماکے سنے گئے ہیں. علاقے سے فائرنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے.

ضرور پڑھیں: آپ باہر جا کراپنا علاج کروا سکتے ہیں؟انسداد دہشتگردی عدالت نے اہم سیاسی شخصیت کوسرپرائز دیدیا

خیال رہے کہ چمن ہاؤسنگ سکیم کے قریب ہی ایف سی کا مددگار سینٹر واقع ہے.

 

..

ضرور پڑھیں: بلڈ پریشر، شوگر اور عارضہ قلب کے مریضوں کا بڑا مسئلہ حل ہو گیا، قربانی کے گوشت سے کس طرح لطف اندوز ہو سکتے ہیں، ماہرین طب نے طریقہ بتا دیا

مزید خبریں :