کراچی: چائے کی پتی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کا اضافہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

کراچی: چائے کی پتی کی قیمت میں 80 روپے فی کلو کا اضافہ


اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ جانے کے باعث ہوا، ریٹیلرز 
کراچی (ڈیلی قدرت)عوام پر مہنگائی کا ایک اور وار، کراچی میں دودھ کے بعد اب چائے کی پتی بھی مہنگی ہو گئی. ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ اضافہ عالمی منڈی میں قیمتیں بڑھ جانے کے باعث ہوا. مہنگائی کے ستائے عوام پر جہاں روزمرہ استعمال کی اشیا کی خریداری تو مشکل ہو رہی ہے، وہیں دودھ کے بعد اب چائے پی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے، اب غریب عوام کو چائے کا ایک کپ مزید مہنگا پڑے گا.ریٹیلزر کے مطابق عالمی منڈی میں چائے کی پتی کی قیمت میں اضافے کے باعث مقامی مارکیٹ میں اس کی قیمت 80 روپے اضافے سے 840 سے 880 روپے کلو تک پہنچ چکی ہے.ادھر عوام کا کہنا ہے کہ آئے روز منافع خور کوئی نہ کوئی بہانہ بنا کر کبھی دودھ او کبھی کسی اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ کر دیتے ہیں، مگر انتظامیہ خاموش تماشائی بنی رہتی ہے. شہری انتظامیہ دودھ اور چائے کی پتی میں اضافے کا نوٹس لے اور قیمتوں میں کمی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے.
 

..

مزید خبریں :

سروے