یاماہا نے 125 سی سی موٹر سائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

یاماہا نے 125 سی سی موٹر سائیکل پاکستان میں متعارف کرا دی


لاہور(قدرت روزنامہ) یاماہا موٹرز نے پاکستان میں 125cc سیریز کی نئی بائیک YBR متعارف کروا دی. اس بات کی توقع ہے کہ یاماہا کی یہ بائیک پہلے کے مقابلے میں کافی بہتر ہو گی، یاد رہے کہ یاماہا اس سے پہلے 2015 اور 2017 میں اس موٹرسائیکل کے ایڈیشن پیش کرچکی ہے.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

 گزشتہ سال کے مقابلے میں اس بار نئی 125 سی سی موٹرسائیکل کا ڈیزائن اور چند فیچرز کو بہتر کیا گیا ہے. ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق کمپنی کو توقع ہے کہ یہ نئی موٹرسائیکل 125 سی سی انجن پسند کرنے والے افراد کے لیے بہترین انتخاب ثابت ہوگا. اس میں سیلف اسٹارٹ اور کک اسٹارٹ دونوں طرح کا آپشن موجود ہے. 4 اسٹروک سنگل سلینڈر موٹرسائیکل کے ٹینک میں 13 لیٹر پٹرول بھرا جاسکتا ہے

جبکہ 5 اسپیڈ ٹرانسمیشن دیئے گئے ہیں. گزشتہ سال کے ماڈل میں کمپنی نے ڈسک بریک نہیں دی تھی مگر اس بار فرنٹ ٹائر میں ڈسک بریک دی گئی ہے جبکہ پچھلے پہیے میں ڈرم بریک موجود ہے. اگر اس کی قیمت کی بات کی جائے تو اس کی قیمت کو پہلے کی نسبت زیادہ رکھا گیا ہے جو ایک لاکھ 30 ہزار 500 روپے ہے جبکہ 2017 میں یہ مالیت ایک لاکھ 15 ہزار 900 روپے مقرر کی تھی. کمپنی کا دعویٰ ہے کہ نئے ماڈل کو متعارف کرانے کے بعد یاماہا بائیکس کی فروخت میں اضافہ ہوگا.

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :