انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی


کراچی(قدرت روزنامہ)انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر،یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال،یواے ای درہم کی قدرمیں اضافہ ریکارڈ کیاگیا.پیر کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید میں2پیسے اور قیمت فروخت میں7پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.55روپے سے گھٹ کر110.53روپے اور قیمت فروخت110.65روپے سے گھٹ کر110.58روپے ہوگئی.

اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں30پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید111.20روپے سے بڑھ کر111.50روپی اور قیمت فروخت111.50روپے سے بڑھ کر111.80روپے ہوگئی.اعدادوشمار کے مطابق یوروکی قیمت خریدمیں1.00روپے اور قیمت فروخت میں استحکام اوربرطانوی پائونڈ کی قیمت خرید میں بھی ایک روپے کااضافہ جبکہ قیمت فروخت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید135.00روپے سے بڑھ کر136.00روپے اور137.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید152.50روپے سے بڑھ کر153.50روپے اور قیمت فروخت154.50روپے پرمستحکم رہی. اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں30پیسے اورقیمت فروخت میں 20پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید20پیسے اورقیمت فروخت میں10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا ، جس کے نتیجے میں سعودی ریال کی قیمت خرید 29.25روپے سے بڑھ کر 29.55روپے اور قیمت فروخت29.35روپے سے بڑھ کر 29.45روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 30.05روپے بڑھ کر 30.25روپے اور قیمت فروخت 30.35روپے سے بڑھ 30.45روپے ہوگئی.پیر کو چینی یوآن قیمت خرید 17.30اور قیمت فروخت 18.30روپے پر مستحکم رہی.

..

مزید خبریں :

سروے