استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، حکومت نے اجازت دیدی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمد، حکومت نے اجازت دیدی


کراچی(قدرت روزنامہ22جنوری2017) حکومت نے دسمبر 2017ء تک کے کاغذات کی منظوری والی استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کی اجازت دے دی. موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ فیصلے سے حکومت کو 12 ارب روپے تک کی فوری آمدنی ہو گی.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

استعمال شدہ گاڑیوں کی درآمدات کے لئے حکومت نے نیا قانون متعارف کرایا ہے جس کے باعث کراچی پورٹ پر 6 ہزار گاڑیاں رکی ہوئی ہیں جبکہ مزید چار ہزار گاڑیاں جلد ہی پورٹ پر لنگر انداز ہو جائیں گی.

موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے 31 دسمبر تک کاغذات کی کلیئرنگ کرانے والی تمام گاڑیوں کو کلئیر کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے. آل پاکستان موٹر ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین ایچ ایم شہزاد نے حکومتی اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ فیصلے سے حکومت کو 12 ارب روپے کی فوری آمدن ہو گی. تاہم آئندہ گاڑیوں کی درآمدات کے سلسلے میں حکومت سے بات کرنا چاہتے ہیں.

..

ضرور پڑھیں: شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

مزید خبریں :