بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا
Can't connect right now! retry

بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستا ہوگیا

کراچی (قدرت روزنامہ24-جنوری-2018) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں منگل کوفی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم اس کے برعکس مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی .آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق منگل کو بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں3ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیا گیا،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت1334ڈالرسے بڑھ کر1337ڈالر ہوگئی.

مقامی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں 200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں باالترتیب فی تولہ سونے کی قیمت57000روپے سسے گھٹ کر56800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت48857روپے سے گھٹ کر48685روپے ہوگئی.منگل کو فی تولہ چاندی کی قیمت 820روپی پرمستحکم رہی.

..