انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے اورفروخت میں پیسے اضافہ
Can't connect right now! retry

انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام، اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید میں10پیسے اورفروخت میں پیسے اضافہ

کراچی(قدرت روزنامہ24-جنوری-2018)انٹربینک مارکیٹ میںمنگل کو روپے کے مقابلے میںامریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر ، یورو،برطانوی پائونڈ،سعودی ریال اور یواے ای درہم کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ چینی یوآن میں استحکام رہا.فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں منگل کو امریکی ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید110.52روپے اورقیمت فروخت110.62روپے پرمستحکم رہی.

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خریدمیں 10پیسے اور قیمت فروخت میں5پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالرکی قیمت خرید112.00روپے سے بڑ کر112.10روپے اور قیمت فروخت112.40روپے سے بڑھ کر112.45روپے ہوگئی .منگل کوروپے کے مقابلے میں یوروکی قدرمیںمزید10پیسے اوربرطانوی پائونڈ کی قدر میں ایک روپے کا اجافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یورو کی قیمت خرید136.60روپے سے بڑھ کر136.70روپے اور قیمت فروخت138.60روپے سے بڑھ کر138.70روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید154.80روپے سے

بڑھ کر155.80روپے اور قیمت فروخت156.80روپے سے بڑھ کر157.80روپے ہوگئی. اعدادوشمار کے مطابق سعودی ریال کی قدر میں10پیسے اوریواے ای درہم کی قدر میں بھی10پیسے کااضافہ جبکہ چینی یوآن کی قدر میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید29.80روپے سے بڑھ کر29.90روپے اور قیمت فروخت30.10روپے سے بڑھ کر30.20روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید30.40روپے سے بڑھ کر30.50روپی اور قیمت فروخت30.70روپے سے بڑھ کر30.80روپے اورچینی یوآن کی قیمت خرید17.25روپے اور قیمت فروخت18.25روپی پرمستحکم رہی.

..