ایران میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے ، مظاہرین کا شہنشا ہانہ دور کے قواتین نافذ کرنیکا مطالبہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

ایران میں مہنگائی کیخلاف مظاہرے ، مظاہرین کا شہنشا ہانہ دور کے قواتین نافذ کرنیکا مطالبہ


مظاہرین کا آیت اللہ خامنہ ای ، صدر روحانی سے مستعفی ہونیکا مطالبہ ، امریکہ کی حمایت
مسلم ممالک بالخصوص مسلم امہ کو تباہ کرنیکی سازش ، مسلم حکمران ہوش کے ناخن لیں
ایران میں اشیاء خود دونوش کی قیمتوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافے ، آئندہ بجٹ میں بیرونی ملک جانیوالے ایرانیوں پر ٹیکس میں اضافے کی تجویز کے بعد ایران کے مختلف شہروں میں حکومت کیخلاف مظاہرے شروع ہوگئے ہیں ، جبکہ فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑ پیں بھی ہوتی ہیں جن میں متعدد افراد جاں بحق و زخمی ہوئے ہیں ، یہاں تک کہ متعدد شہروں میں ہزاروں خواتین بھی احتجاج کیلئے سڑ کو ں پر آگئی ہیں جبکہ فورسز کی جانب سے تشدد کے بعد مظاہرین نے سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچانا شروع کر دیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملک کے سپریم رہنما آیت اللہ خامنہ ای اور صدر حسن روحانی مستعفی ہو جائیں ایران کی بااثر فورس پاسداران انقلاب کے جنرل اسماعیل کو ہساری کاکہنا ہے کہ عوام قیمتوں میں اضافے کیخلاف سڑکوں پر نکلیں تو یہ ان کا آئینی حق ہے سرکاری املاک کو نقصان پہنچانا کسی کیخلاف نعرے بازی کرنا غلط ہے حیران کن امریہ ہے کہ مظاہرین نے ایران کے سابق مرحوم شہنشا ہ کے حق میں نعرے لگائے اور وہی شہنشاہانہ نظام دوبارہ رائج کرنے کا مطالبہ کیاہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے ایرانی فورسز کی جانب سے عوام پر کریک ڈاؤن کی مخالفت کرتے ہوئے کہاہے کہ جابرانہ ریاستیں تا دیر قائم نہیں رہ سکتیں جلد وہ دن آئے گا جب ایرانی عوام بھی بااختیار ہونگے دنیا صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے محسوس ہورہا ہے کہ ایرانی عوام اپنے حکمرانوں کی بدعنوانی سے تنگ آچکے ہیں ،حکمرانوں نے ملک کی دولت کو دوسرے ممالک میں دہشتگردی کو فروغ دے کر ضائع کررہاہے ایرانی حکومت عوامی حقوق اور آزادی رائے کا احترام کرے ، ایران اور سعودی عرب کی مخالفت اور ایرانی حکومت کا مختلف معاملات میں امریکی شرائط کو من وعن نہ ماننا دنیا کے سامنے عیاں ہے جبکہ ایران کی شام میں بشارالا سد حکومت کی حمایت ، اسلحہ وغیرہ کی فراہمی ، اسی طرح عراق میں مداخلف اور یمن میں حوثی باغیوں کی

اعلانیہ حمایت اب سعودی عرب اور قطر شازعہ میں قطر کی اعلانیہ حمایت سے مشرق وسطیٰ کے عرب ممالک مسالک کی بنیاد پر دو واضح گروپوں میں تقسیم ہورہے ہیں پاکستان سے ایران کے برادرانہ تعلقات اور پاکستان دشمن بھارت سے بڑے پیمانے پر تجارت چاہ بہار میں بھارتی خفیہ ایجنسی راء کا مکمل کنٹرول چاہ بہار کا گوادر کے سامنے بھارت کا بھاری رقم خرچ کر کے فعال کرنا تعمیر اور چاہ بہار کو زاہدان سے ریلوے ٹریک کے ذریعے منسلک کرنا بھی سامنے ہیں، دراصل یہ سب کچھ ایک جانب تو مسلم دنیا کو آپس میں دست وگریبان کرکے کمزور کرنا اور پھر اسکے باقی ماندہ رہے سحہے وسائل پر قبضہ کر نا اور پاکستان کو ہدف بنانا ہے یہی سب کچھ اس خطے میں تیسری جنگ عظیم کو عروج کی جانب لے کر اس خطے بالخصوص مسلم امہ کو تباہ کرنے کی سازش ہے اگر اب مسلم امہ کے حکمرانوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو انکے ہاتھوں مسلم ممالک اور مسلم امہ کی تباہی کو کوئی نہیں روک سکے گا
 

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

ضرور پڑھیں: شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

مزید خبریں :