نئے عیسوی سال کا آغاز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا عزم  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نئے عیسوی سال کا آغاز اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا عزم 


وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری نے نئے عیسوی سال کے آغاز پر ملک و قوم خاص کر بلوچستان اور اہل بلوچستان کی ترقی و استحکام اور خوشحالی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ نیا سال پاکستان کیلئے امن وسلامتی اور خوشحالی کا سال بن کر آئے انہوں نے کہا اللہ کے فضل و کرم سے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، صوبے میں امن کا سورج طلوع ہوچکا ہے، دہشت گردی کی جنگ میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا ہے، ہمارے سیکورٹی فورسزکی قربانیوں اور عوام کی تعاون سے دہشت گردوں کا صفایاہوچکا ہے بچے کچے دہشت گردوں کو ہمارے قانون نافذ کرنے والے ادارے جلد کیفر کردار تک پہنچائے گئے. حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے علاوہ صوبے کے دیرینہ مسائل کے حل اور ترقی کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے نہ صرف بخوبی آگاہ ہے بلکہ ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے خلوص نیت سے مصروف عمل ہے ہماری کوشش رہی ہے کہ ماضی کے حکمرانوں کے برعکس صوبے کی ترقی اور لوگوں کے خوشحالی کے لئے جتنا ممکن ہوسکے کر کے جائے ، حکومت نے تعلیم اور صحت پر شروع دن ہی سے خصوصی توجہ مرکوز رکھی اور ان دونوں شعبوں کا بجٹ میں کئی گناہ اضافہ کیاجس کے سبب کوئٹہ سمیت صوبہ بھر میں تعلیمی ادارے اور صحت کے مراکز فعال ہیں اور لوگ ان سے مستفیدہورہے ہیں. گذشتہ سال کے دوران مخلوط صوبائی حکومت نے کئی ایک اہداف حاصل کئے ہیں جن میں تعلیم و صحت کے شعبوں کی ترقی کیلئے عملی اقدامات ، سماجی شعبہ میں ترقی کیلئے موثر اور جامع منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کا آغاز، پولیو کے خاتمے کیلئے نتیجہ خیز اقدامات 2017-18کیلئے عوام دوست اور متوازن بجٹ، صوبے میں مفاہمت، یک جہتی اور بھائی چارے کی فضاء کے قیام اور فروغ کی کامیاب کوششیں شامل ہیں . صوبے بھر میں شاہراہوں کا جال بچ چکا ہے جن کی تکمیل سے نہ صرف عوام کو سفری سہولت میسر آسکے گی بلکہ اس سے تجارت میں بے پناہ اضافہ ہوگا جس سے غربت میں نمایاں کمی کے ساتھ ساتھ صوبہ بھر میں خوشحالی آئیگی. انہوں نے کہا کہ کہ گذشتہ برس صوبائی حکومت نے صوبے کے وسائل کے بہترین مصرف معدنیات و توانائی اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ اور متبادل توانائی کے شعبہ میں غیر ملکی سرمایہ کارکمپنیوں کے ساتھ معاہدے بھی کئے

جو حکومت کی اہم کامیابی اور سرمایہ کاروں کی بلوچستان میں دلچسپی کے مظہر ہیں. وزیر اعلیٰ نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت وفاقی حکومت کے تعاون اور عوام کی تائید و حمایت سے صوبے کی تعمیر و ترقی کے اپنے عزم کی تکمیل کو آئندہ بھی یقینی بنائے گی اور بلوچستان کو دیگر ترقی یافتہ صوبوں کے برابر لانے کا خواب پورا کریگی. نئے سال میں بھی ہماری تمام تر توجہ بلوچستان سے غربت ،جہالت، پسماندگی ، بے روزگاری اور بدامنی کا خاتمہ کر کے تعلیم کے فروغ، صحت عامہ کی سہولتوں میں اضافے، امن و استحکام پر مرکوز رہے گی. وزیراعلیٰ بلوچستان نواب زہری نے نئے عیسوی سال کے موقع پر بلوچستان کی ترقی خوشحالی امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے دہشتگردوں کی بیخ کنی کیلئے جس عزم کااظہار کیا ہے وہ خوش آئند اور دورس نتائج کا حامل ہے زمینی حقائق یہی ہیں کہ گذشتہ سال دہشتگردوں اور انکے غیر ملکی آقاؤں نے پاکستان بالخصوص بلوچستان کو اپنا ہدف بنائے رکھا فورسز نے جان کی قربانیاں دے کر بڑی حد تک انہیں جہنم واصل کیا تاہم اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں کہ صوبے بھر بالخصوص صوبائی دارالحکومت میں ترقیاتی کاموں کی رفتار انتہائی سست رہی جو شہر کی صورتحال کے باعث سب کے سامنے ہے اسکی بڑی وجہ کرپشن اور بیڈ گورننس ہے جب تک ان دو عوامل کا خاتمہ نہیں ہوگا مسائل حل نہیں ہوں گے بلکہ ان میں اضافہ ہوگا .
 

..

مزید خبریں :

سروے