نئے سال کا آغاز ، بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم ، دہشتگردی میں اضافہ - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نئے سال کا آغاز ، بلوچستان میں ملک دشمن قوتیں سرگرم ، دہشتگردی میں اضافہ


دہشتگردی میں امریکہ اسرائیل ، بھارت اور انکے فرنٹ میں افغانستان کا واضح کردار
یہود وہنود مسلمانوں کے دوست نہیں ہوسکتے ، افغانستان پاکستان دشمنی سے گریز کرلے 
نئے عیسوی سال کا آغاز ہوتے ہی ملک دشمن قوتوں نے بلوچستان میں دہشتگردی میں اضافہ کر دیا ہے پہلے ہی روز چمن میں دودھماکے ، دوسرے روز صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بلیلی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ ہوا ان حملوں میں فورسز اور عوام کا تو جانی نقصان نہیں ہوا لیکن ، ایک خود کش حملہ آور حملے میں ہلاک اور اسکے دوساتھی فورسز کی گولیوں کا نشانہ تھے ، گو کہ ان حملوں کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی تاہم ظاہر ہے کہ یہ حملے ملک دشمن قوتوں امریکہ ، اسرائیل ، بھارت اور انکے فرنٹ مین افغانستان کی سازشوں کا شاخسانہ ہیں کیونکہ افغانستان ہی ان ممالک کی خفیہ ایجنسیوں کا گڑھ ہے جہاں ان ایجنسیوں نے تر بیتی کیمپ بان رکھے ہیں جہاں انہیں باقاعدہ تربیت دی جاتی ہے اور پھراپنے مقاصد کیلئے استعمال کیا جاتاہے اب امریکہ نے افغانستان میں داعش کو بھی اکٹھا کرنا شروع کر دیا ہے اور اسی داعش نے عراق ، شام ودیگر مسلم ممالک کو تباہ کرنے میں اہم کردار اداکیا ہے اور داعش کو افغانستان میں لانا ، امریکہ کی جانب سے ہر قسم کی سہولیات فراہم کرنا، پھر پاکستان کی مختلف کالعدم تنظیموں کا داعش میں شامل ہونا ثبوت ہے کہ اب اس تنظیم کو امریکہ پاکستان کیخلاف استعمال کرنے کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ایمہ یہ ہے کہ نرنیدر مودی پاکستان کو ٹکٹروں میں تقسیم کرنے

، بلوچستان میں علیحد گی پسندوں کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں اور پھر کلبھوشن نیٹ ورک منہ بولتا ثبوت ہے ، ایمہ یہ ہے کہ کل کرزئی اور آج اشرف غنی ، حکومت بھی پاکستان کے برادرانہ ، دوستانہ تعاون اور بے لوث اشتراک و تعاون کی قدر افزائی سے گریز ان ہیں اور افغانستان میں پاکستان دشمن قوتوں کو نہ صرف پناہ دیئے ہوئے ہیں بلکہ آقاؤں کو خوش کرنے کیلئے معاونت کر رہے ہیں اس وقت افغانستان آتش فشاں جیسی کیفیت سے دوچار ہے امیزاہ جارحیت اور پاکستان کو ہدف بنانے کی مہم جوئی جاری رہی تو پورے خطے کا امن تباہ ہوگا ، افغان حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ پاکستان سے مفاہمانہ اور دوستانہ دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنائیں اسی میں دونوں ممالک کا مفاد ہے ، اور زہن میں رکھنا چاہئے کہ دونوں مسلم ممالک ہیں اور قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ کا واضح فرمان ہے کہ یہود وہنود کبھی مسلمانوں کے دوست وخیرخواہ نہیں ہوسکتے 
 

..

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کا قوم سے پہلے خطاب، گلگت بلتستان کی حکومت کا شدید رد عمل سامنے آگیا

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی