نواز شریف کی کارروائیاں روکنے ورنہ راز افشاں کرنے کی دھمکی  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

نواز شریف کی کارروائیاں روکنے ورنہ راز افشاں کرنے کی دھمکی 


مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ پس پردہ کارروائیاں نہ رکیں تو ثبوت سامنے لے آؤں گا،ملک کی تقدیر منصفانہ اور غیر جانبدارانہ الیکشن سے جڑی ہے، ہر سیاسی جماعت کو یکساں مواقع ملنے چاہئیں، جمہوریت کو اپنی اصل شکل میں چلنے اور پھلنے پھولنے دیا جائے، امریکی صدر کی طرف سے غیر سنجیدہ بیان افسوسناک ہے، ٹرمپ کو سفارتی اخلاقیات کا خیال رکھنا چاہیئے، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کا ہوا، حکومت میں آتے ہی دہشتگردی کے خاتمے کا اظہار کیا، 17 سال سے ایسی جنگ میں الجھے ہیں جو ہماری نہیں، ہمیں امداد کے طعنے نہ دیئے جائیں، آپ کو ہم سے کسی حمایت کا مطالبہ بھی نہیں کرنا چاہیئے،کولیشن سپورٹ فنڈ کو امداد کا نام نہ دیں، وزیراعظم ایسی پالیسی وضع کریں کہ امریکی امداد کی ضرورت نہ رہے، ہماری عزت نفس پر اس طرح حملے نہیں ہونے چاہئیں.امریکی صدر کا ٹوئیٹ کا جاری ہونا افسوسناک ہے، نائن الیون کے بعد سب سے بھاری قیمت صرف پاکستان نے ادا کی ہے، سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان پاکستان کا ہوا، امریکی صدر کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ 2013میں ہم نے اقتدار میں آتے ہی دہشت گردی کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کر دیا تھا، ہمیں امداد کے طعنے نہ دیئے جائیں، مجھے یقین ہے کہ اگر 2001میں آمریت کے بجائے جمہوری حکومت ہوتی تو وہ اپنی خدمات کبھی نہ بیچتی،ہمیں پورے اخلاص کے ساتھ اپنے کردار کا جائزہ لینا چاہیے، علامہ اقبال نے کہا تھا کہ وہ قوم تقدیر کے ہاتھ میں تلوار کی طرح ہوتی ہے جو ہر وقت اپنے عمل کا محاسبہ کرتی رہتی ہے، بڑی درد مندی سے کہتا رہتا ہوں کہ ہمیں اپنے گھر کی خبر ضرور لینی چاہیے، میرے اس درد مندانہ مشورے کو نہ صرف نظرانداز کیا جاتا رہا بلکہ کبھی ڈان لیکس اور کبھی کچھ اور نام دے کر میری حب الوطنی پر سوال اٹھائے گئے، ہمیں اپنے آپ سے پوچھنا چاہیے کہ دنیا ہماری قربانیوں کے باوجود ہماری بات کیوں نہیں سنتی،

فوج، پولیس اور ہمارے معصوم شہریوں کا خون دنیا کی نظروں میں اتنا ارزاں کیوں ہو گیا ہے، 17سال کے جانی و مالی نقصان کے باوجود ہماری بات کیوں نہیں مانی جاتی، ہمیں ان سوالوں کا جواب تلاش کرنا ہے، اگر انہیں نظرانداز کیا جاتارہا یا قومی مفاد کے منافی قرار دیا جاتا رہا تو یہ بہت بڑی خود فریبی ہو گی، ایسی خود فریبیوں کی وجہ سے پاکستان دولخت ہو چکا ہے، ہمیں اس خود فریبی کے آسیب سے نجات حاصل کرنا ہو گی، یہی ہماری طاقت کے اصل سرچشمہ ہے اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہمارا مستقبل ہمارے کل اور آج سے مختلف ہو اور دنیا کا کوئی ملک ہمارے عزت و نفس پر حملہ نہ کرے تو ہمیں ایک زندہ قوم کی حیثیت سے خود احتسابی کی مشق سے گزرنا ہو گا مسلم لیگ (ن) کے صدر اورسابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نے معافی مانگ کر اقبال جرم کیا،اعتراف جرم کرنے کے باوجود عدالتوں نے عمران خان کو صادق و امین قرار دے دیا، ان کی ضمانت میں بہت سے راز چھپے ہیں ،اس کی تفصیل بھی بتاؤں گا ،میرے خلاف بدعنوانی ڈھونڈنے کی کوشش کی جارہی ہے جو آج تک نہیں ملی اور اقامہ پر نااہل کردیا گیا، میں نے کوئی شک کی گنجائش بھی نہیں دی اور دفتر سے اٹھا کر پھینک دیا، روز روز احتساب عدالت میں پیش ہونے کی کوئی وجہ سمجھ نہیں آتی.

ضرور پڑھیں: وزیراعظم کے اعلان پر عملدرآمد شروع ،بینکو ں نے ملک کے بڑے کھاتہ داروں کے اکاونٹ منجمد کردئیے ۔۔۔تہلکہ خیز خبر آگئی

میرا سعودی عرب جانا عجوبہ نہیں یہاں بے پر کی اڑائی گئی‘ افواہیں پھیلانے والوں نے مجھ پر نہیں ملک پر ظلم کیا، آنے والا الیکشن بھی ریفرنڈم ہوگا.عمران خان نے ایمنسٹی کا استعمال کیا عمران خان نے پیسے پتہ نہیں کہاں سے لئے اس پر معافی مانگی عمران خان نے کروڑوں پاؤنڈ اور نیازی لمیٹڈ سروسز کا اعتراف کیا. عمران خان نے معافی مانگ کر اقبال جرم کیا جبکہ ، جب کہ میں نے کبھی معافی مانگی نہ اقبال جرم کیا، آج تک میرا کوئی جرم سامنے آیا نہ ثابت ہوا. عمران خان نے چوری نہیں کی تو ایمنسٹی کے لئے اپلائی کیوں کیا. پتہ نہیں عمران خان کے پاس پیسہ چوری‘ ہیرا پھیری یا منی لانڈرنگ کا ہے؟نواز شریف نے حسب معمول اپنے خلاف جاری کارروائیاں بند نہ کرنے کی صورت میں عدلیہ اور فوج کو دھمکی دی ہے کہ وہ بہت سے راز بمعہ ثبوت عوام کے سامنے لائیں گے یہ اعلانیہ بلیک میلنگ ہے اگر نواز شریف اور انکے درباری ملک وقوم سے مخلص اور وفادارہیں تو پھر انہوں نے ایسی باتوں کو پوشیدہ کیوں رکھا ظاہر ہے کہ ملک وقوم کے خلاف سازشیں ہوتی رہیں انہوں نے صرف اور صرف اقتدار اور اپنی کرپشن کی خاطر آنکھیں اور ہونٹ بند کررکھے اس لئے اس معاملے میں پھر وہ ملوث اداروں اور افراد سے زیادہ قصور وار اور مجرم ہیں .
 

..

ضرور پڑھیں: شام کی خانہ جنگی میں بچھڑے بھائی حج کے موقع پر مل گئے

مزید خبریں :