جلسوں میں نواز شریف پر تنقید ،اسمبلی اور سینیٹ میں کردار برعکس  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

جلسوں میں نواز شریف پر تنقید ،اسمبلی اور سینیٹ میں کردار برعکس 


پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نااہل حکمران کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، نواز شریف اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے خلاف لڑنے چلے ہیں، میاں صاحب بتائیں جنرل ضیاء کے دور سے انہوں نے ملک کیلئے کیا کیا، ایک یوسی کی سیٹ نہ جتنے وال 1لاکھ 20ہزار ووٹ کیسے لے سکتا ہے، ایسا وزیر خارجہ لگاتے جسکی بولی سب سمجھتے. میں دعویٰ نہیں کرتا کرسکتا کہ میں بھٹو ہوں لیکن مجھ میں بھٹو کی روح ضرور آئی ہے، پیپلز پارٹی چھوٹے ہاریوں کی پارٹی ہے، آج سندھ میں جتنی ترقی ہورہی ہے وہ سب پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے پیپلز پارٹی نے ہردور میں غریبوں کو حق دلوانے کا نعرہ لگایا ، مخالف پارٹیاں کہتی ہیں کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو کہہ دیا ہم کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے عوام کو شعور دیا نااہل حکمرانوں کے باعث ملک کو مشکلات کا سامنا ہے، میاں صاحب ہمیں دھمکانے والے پیغامات نہ بھجیں، نواز شریف اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کے خلاف لڑنے چلے ہیں، نواز شریف بتائیں ضیاء کے دور سے انہوں نے کیا اہم بھی بتائیں گے میاں صاحب آپ تو ڈر کر معاہدے کرکے بھاگ جاتے ہیں، میاں صاحب آپ خود ایک راز ہو،اس طرح حکومتیں بدلتی ہیں چلتی نہیں ہیں، اب وہ زمانہ نہیں رہا اب کوئی بات بھی نہیں چھبتی پاکستان کو اس وقت مشکلات کا سامنا اس لیے ہے کیونکہ پاکستان میں نااہل حکمران حکومت کر رہے تھے، انہیں جس مقصد کیلئے حکومت میں لایا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی کام نہیں ہوا بلکہ ان کے دوستوں کی صنعتیں لگتی گئیں جب وزیر خارجہ مقرر کیا گیا تو وہ انگریزی بھی پنجابی میں بولنے لگا ٗتاہم حکومت کو ایسا وزیر مقرر کرنا چاہیے تھا جسے غیر ملکی بھی سمجھ پاتے. آپ اپنی ہی اسٹیبلشمنٹ سے لڑنے اور جلوس نکالنے چلے ہو، پروٹوکول بھی اپنی حکومت کا استعمال کررہے ہیں ٗسب کچھ آپ کا اور ادارے بھی آپ کے ہیں ٗ کس بات کی رازداری ہے؟اپنے وزیراعظم کو کہیں اگر حکومت نہیں چلتی تو استعفیٰ دیں، ان سے کہیں آپ نااہل ہیں لیکن ہمیں ایسے پیغام نہ بھیجیں جس سے آپ سمجھیں کہ ہم ڈر جائیں گے نہ آپ ہمیں ڈرا سکتے ہیں

نہ بھگاسکتے ہیں ٗ آپ خود ڈر سکتے ہیں لکھ کر دے سکتے ہیں، ہماری پارٹی میں ایسا کوئی کلچر نہیں ہے.بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سب کا خیال تھا کہ نواز شریف تبدیل ہوچکے ہیں لیکن وہ انتہائی غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں پیپلز پارٹی کا مقصد جمہوریت مضبوط کرنا پاکستان بچانا اور بھارت کی سازشوں کو ناکام بنانا ہے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے ن لیگ کے ن ااہل ہونیوالے وزیراعظم نواز شریف پر جو الزامات لگائے وہ بالکل زمینی حقائق کے مطابق ہیں دنیا جانتی ہے کہ نواز شریف جنرل ضیا الحق کی گود میں بیٹھ کر سیاست میں آئے اور پھر اقتدار میں آکر انہوں نے جس طرح جو دولت کمائی وہ بھی سب کے سامنے ہے یہ بھی حیران کن امر ہے کہ دوران اقتدار ان کے کسی بھی آرمی چیف سے تعلقات بہتر نہیں رہے پھر سب میں جھوٹ بول کر جو کچھ کیا اور مفادات اٹھائے وہ بھی قوم کے سامنے ہیں عدلیہ کی توہین اس پر حملہ فوجی سربراہوں پر الزام تراشیاں بھی تاریخ کا حصہ ہے آج جب پھر انکے خلاف قانون کا گھیرا تنگ ہورہا ہے تو فوج اور عدلیہ کو ہدف بنا رکھا ہے مقصد اداروں کو بلیک میل کرنا عوام کو مشتعل کرکے ملک کے حالات خراب کرنے کیس وا کچھ نہیں جہاں تک پیپلز پارٹی کا تعلق ہے تو وہ بھی اپنی ساکھ بحال کرنے ،عمران خان کا ووٹ بینک خراب کرنے کیلئے سابق وزیراعظم پر تنقید ہے .
 

..

مزید خبریں :

سروے