عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ذمہ دار سیاسی اشرافیہ  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

عالمی سطح پر پاکستان کی بدنامی ذمہ دار سیاسی اشرافیہ 


پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو ذلیل کرنے والے ہمارے آج کے حکمران میر جعفر صادق ہیں،نواز شریف کی سوچ جارج بش جیسی ہے،ٹرمپ نے جو بیان دیئے اس کی ذمہ دار بھی سیاسی اشرافیہ ہے، امریکہ نے 16سال افغان جنگ لڑی، ناکامی کا ملبہ ہم پر ڈال دیا، شریف برادران نے امریکیوں سے کہا کہ ہمیں تیسری باری دلوا دیں، شہباز شریف امریکیوں کو دکھانے کیلئے روز نئی ہیٹ پہنے ہوتے ہیں،فضل الرحمان نے امریکیوں سے کہا کہ وزیراعظم بناتو اچھے تعلقات رکھنا میرے پاس بیچنے کیلئے سیٹیں ہیں، نائن الیون حملہ آوروں کو پکڑوانے میں مدد کرنی چاہیے تھی، زرداری نے این آر او کے خلاف بات کی، ہو سکتا ہے اللہ نے ہدایت دے دی ہو،سپریم کورٹ نے نیب کی نااہلی کی وجہ سے حدیبیہ کیس روک دیا ہے.اصغر خان کو بڑا سیاستدان مانتا تھا، اصغر خان کالاڈلے کے خلاف کیس 25سال تک نہیں سنا گیا، اصغر خان نے جدوجہد کی کہ کس طرح پیسے دے کر لاڈلے کو فائدہ دیا گیا، پاکستان نے کسی اور کی جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں دیں، امریکہ نے 16سال افغان جنگ لڑی، ناکامی کا ملبہ ہم پر ڈال دیا، امریکہ کے کہنے پر ہم نے اپنے قبائلی علاقے تباہ کر دیئے، سیاسی اشرافیہ خود پاکستان کو بدنام کرنے میں لگے ہیں، ٹرمپ نے جو بیان دیئے اس کی ذمہ دار بھی سیاسی اشرافیہ ہے، نواز شریف نے فوج کے ڈر سے بھارتی وزیراعظم سے چھپ کر ملاقات کی، کس ملک کا وزیراعظم اس طرح چھپ کر ملاقات کرتا ہے، نواز شریف نے امریکی سفیر کو کہا کہ میں نے دباؤ ڈال کر فوج بھجوائی تھی، شہبازشریف نے جماعت الدعوہ کے خلاف امریکہ سے معلومات لیں، شہباز شریف پاکستان کے سب سے بڑے ڈرامے باز ہیں،انہوں نے کہا کہ نواز شریف چار سال خاموش رہے،300ارب پکڑے گئے تو بول رہے ہیں،

ملک میں جو زیادتیاں ہو رہی ہیں اس کے ذمے دار نواز شریف ہیں، نواز شریف نے امریکیوں کو کہا کہ ہمیشہ آپ کا بہترین دوست رہوں گا، یہ واضع ہو گیا ختم نبوتؐ کا معاملہ کس کو خوش کرنے کیلئے کیا گیا، امریکہ نے کہا کہ پاکستان کے 25ارب روک دیں گے، اسحاق ڈار کے بیٹوں کے 2ٹاور25ارب کے ہیں، نواز شریف کے 300ارب باہر پڑے ہیں، یہ ٹرمپ کے سامنے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہوتے ہیں، پرچی سے پڑھتے ہیں.

ضرور پڑھیں: ’میں پچھلے 5 سال سے مسلسل یہ شرمناک کام کررہا ہوں‘ ایک دن شوہر نے ایسا اعتراف کرلیا کہ بیوی کو زندگی کا سب سے بڑا جھٹکا لگ گیا، یہ تو خوابوں میں بھی نہ سوچا تھا کہ۔۔۔

افغانستان میں امن پاکستان کی ضرورت ہے، افغانستان کی بدتر صورتحال پر پاکستان کو الزام دینا افسوسناک ہے، افغانستان میں امن نہیں ہو گا تو خطے کو نقصان ہو گا، قوم کو پتہ ہے کہ لاڈلہ کون ہے، لاڈلے کی تو پوری تاریخ ہے، 6ارب کے ڈیفالٹر لاڈلے کو الیکشن لڑنے کی کیسے اجازت دی گئی، امریکی صدر پاکستان کے خلاف جو اقدامات کررہے ہیں وہ بھارت کی ایڈوائس ہیں نواز شریف اور بھارت کے نریندر مودی کے تعلقات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں اور پھر امریکہ کے خلاف ن لیگی وزراء جو بیانات دے رہے ہیں وہ بھی منافقت کی انتہا ہے امریکہ جاکر امریکیوں اور قادیانیوں سے ملنا واضح ثبوت ہے حدیبیہ کیس کو جس طرح نیب نے خراب کیا وہ سامنے آچکا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ملک وقوم کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے اور نیب کو لٹیرے حکمرانوں کے آلہ کاروں سے نجات دلائی جائے .
 

..

ضرور پڑھیں: ’جنسی صحت بھرپور بنانے کے لئے سب سے پہلے یہ کام کرنا چاہیے کہ۔۔۔‘ معروف ڈاکٹر نے سب سے اہم مشورہ دے دیا

مزید خبریں :