این آر او کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں سڑکوں پر کرنیکا فیصلہ 
Can't connect right now! retry

این آر او کا فیصلہ بند کمروں میں نہیں سڑکوں پر کرنیکا فیصلہ 

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ایک اور این آر او لانے کی کوشش کی جارہی ہے، این آر او دینے کی کوشش کی گئی تو سڑکوں پر ہوں گے،نوازشریف قوم کو پاگل سمجھتا ہے،حدیبیہ پیپر ملز پر جے آئی ٹی میں کئی چیزیں نکل آئی ہیں، اگر ثبوت نکل آئے تو کیس دوبارہ کھل جاتا ہے، دونوں باپ بیٹی صرف سپریم کورٹ کو نشانہ بنارہے ہیں، سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہیپاناما اور اقامہ کرپشن کے پہاڑ کا ایک چھوٹا سے حصہ ہیں. اسحاق ڈار پاکستان اور دبئی میں نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، جنہیں ملک سے نکالنے کے لیے شاہد خاقان عباسی کا جہاز دیا گیا، جبکہ امریکا میں ان کا فرنٹ مین سعید شیخ ہے.

جب اسحاق ڈار اسکوٹر پر پھرتا تھا تو میں اس وقت لندن میں فلیٹ لے رہاتھا. اسحاق ڈار کی ایک کمپنی ایچ ٹی ایس کے دبئی میں 52 ولاز ہیں اور ترکی، عمان، سوئٹزرلینڈ اور انگلینڈ سے بھی اسحاق ڈار کی کمپنی میں پیسے آرہے ہیں. کمپنی میں دیگر ملکوں سے بھی پیسے آرہے ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ دیگر ملکوں میں بھی کمپنیاں ہیں. حکومت نے نیاوزیر خزانہ نہیں بنایا بلکہ ایڈوائزر لگادیا ہے.ایل این جی کا کنٹریکٹ 15 ارب ڈالر کا ہے اور کہا جارہا ہے کہ ایل این جی کنٹریکٹ کنفیڈنشل کنٹریکٹ ہے. کیا پبلک کے پیسے پر بھی کوئی کنفیڈنشل کنٹریکٹ ہوتا ہے؟ ان کو ڈر ہے کہ ان کا باقی پیسا جو دیگر ملکوں میں ہے وہ سارا پتا چل جائے گا، یہ ایک پورا مافیا ہے، یہ سب آپس میں ملے ہوئے ہیں اور انہوں نے ادارے تباہ کردیئے ہیں لیکن اب چیزیں سامنے آرہی ہیں.نوازشریف قوم کو پاگل سمجھتا ہے، آج ان کے ولاز ہیں اور میرے پاس لندن کا فلیٹ بھی نہیں ہے جبکہ میں نے 40 سال پرانے کنٹریکٹ دکھائے اور یہ بھی بتایا کہ فلیٹ کیسے بکا. اقامہ منی لانڈرنگ کا ایک طریقہ ہے جبکہ اصل منی ٹریل حدیبیہ پیپر ملز کیس ہے.حدیبیہ پیپر ملز پر جے آئی ٹی میں کئی چیزیں نکل آئی ہیں، اگر ثبوت نکل آئے تو کیس دوبارہ کھل جاتا ہے. جس طرح عدلیہ پر حملے ہو رہے ہیں تو توہین عدالت کا قانون ختم کردیں، کیا یہ قانون صرف کمزوروں کے لیے ہے؟' باپ بیٹی صرف سپریم کورٹ کو نشانہ بنارہے ہیں کیونکہ ان کے خلاف فیصلہ آیا ہے، میں سپریم کورٹ کو یقین دلاتا ہوں کہ پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے. سپریم کورٹ کیوں ان کے دبا ؤ میں آرہی ہے؟نواز شریف آج اعتراض ہے کہ انہیں بچانے کے لیے فوج نے مددکیوں نہیں کی.انہوں نے کہا یہ اپنی چوری بچانے کے لیے ملک کو تباہ کرنے کو تیار ہیں، لیکن مجھے عوام پر اعتماد ہے کیونکہ عوام کو شعور ہے.شہباز شریف کو اگلا وزیراعظم بنانے کے اعلان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عمران خان نے کہا، 'موروثی سیاست یہ ہوتی ہے کہ نواز شریف گیا تو شہباز شریف آجائے.واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے گذشتہ روز سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر کہا تھا

کہ وہ پریس کانفرنس میں بتائیں گے کہ کس طرح شریف خاندان نے دولت لوٹی اور بیرون ملک منتقل کی. اپنے پیغام میں ان کا مزید کہنا تھا کہ پاناما اور اقامہ کرپشن کے پہاڑ کا ایک چھوٹا سے حصہ ہیں.یاد رہے کہ پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل قرار دیا گیا جس کے باعث وہ رکن قومی اسمبلی اور وزارت عظمی سے سبکدوش ہوگئے تھے.عمران خان نواز شریف کو این آر او دینے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے واضح اعلان کیا ہے کہ اگر این آر او ہوا تو پھر عوام کو سڑکوں پر لائیں گے فیصلہ بند کمروں میں نہیں سڑکوں پر ہوگا اور انجام کچھ بھی ہو ہمیں خوف نہیں انہوں نے اسحاق ڈار اور نواز شریف کے خلاف مزید ثبوت بھی میڈیا کو دیئے ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے بھی کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ میں نہ آئے اگر نواز شریف گروپ نے سپریم کورٹ کے خلاف کوئی قدم اٹھایا تو عوام سپریم کورٹ کے ساتھ ہوں گے اور دفاع کریں گے عمران خان نے این آر او کی سخت مخالفت کی ہے اورواقعی کرپشن کے خلاف این آر او نہیں ہونا چاہیے بلکہ ملوث افراد سے لوٹی رقم کی وصولی اور انہیں سزائیں ملنی چاہیے .
 

..