اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں پر انٹرنیشل کانفرنس 16مارچ کو منعقد ہوگی - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

اوپن یونیورسٹی میں پاکستانی زبانوں پر انٹرنیشل کانفرنس 16مارچ کو منعقد ہوگی


ملکی و غیر ملکی ماہرین لسانیات زبان و ادب سے محبت پر مقالے پیش کریں گے
اسلام آباد(آن لائن) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی قومی سا لمیت اور ہم آہنگی کے فروغ کے لئے رواں ماہ کے تیسرے ہفتے میں پاکستانی زبانوں پر دو روزہ انٹرنیشل کانفرنس منعقد کرے گی. وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے مطابق"یونیورسٹی اپنے 13لاکھ طلبہ و طالبات ٗ44ریجنل آفسسز اور 74000ٹیوٹرز پر مشتمل ملک گیر نیٹ ورک کی حیثیت سے قومی یکجہتی کی علامت ہے اور 16مارچ کو زبانوں کے فروغ کے لئے منعقد ہونے والی کانفرنس اِ س مقصد کے حصول کے لئے ایک سنجیدہ کوشش ہے".

زبان و ادب کے ذریعہ قومی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لئے اوپن یونیورسٹی کی یہ دوسری کانفرنس ہے. ملکی و غیر ملکی ماہرین لسانیات کو "پاکستانی زبانیں اور نو آبادیاتی ادب"کے موضوع پرمقالے پیش کرنے کے لئے مدعو کیا گیا ہے. افتتاحی تقریب کی صدارت وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کریں گے. یہ کانفرنس پاکستانی زبانوں کے حوالے سے نہایت اہمیت کی حامل ہوگی. اِس کانفرنس کے ذریعے طلبہ و طالبات کو ایک دوسرے کی زبانیں سمجھنے اور ایک دوسرے کے قریب آنے کے مواقع ملیں گے اور یہ کانفرنس زبان و ادب کے فروغ کے لئے ایک سنجیدہ کوشش ہوگی.پاکستانی زبانوں کے مشترک نقوش ٗ بین اللسانی روابط اور مشترک ادبی رجحانات کا کھوج لگانا اور پاکستانی زبانوں کو مضبوط مطالعاتی اور تحقیقی بنیادیں فراہم کرنا کانفرنس کے مقاصد میں شامل ہیں.وائس چانسلر ٗ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تقریباً سوا تین سال قبل یونیورسٹی کی قیادت کی ذمہ داریاں سنبھالتی ہی یونیورسٹی میں ریسرچ کلچر کے فروغ کے لئے کام کا آغاز کیا تھا اور اس سلسلے میں مختلف اقدامات کئے جس کے نتیجے میں اس مختصر عرصے میں 17.ریسرچ جرنل شائع ہوئے اور 28نیشنل اور انٹرنیشنل کانفرنسسز منعقد کی گئی ہیں. 
 

..