فیصل آباد، حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلے میں 1 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلے کا ٹارگٹ دے دیا  - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

فیصل آباد، حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلے میں 1 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلے کا ٹارگٹ دے دیا 


فیصل آباد(آن لائن) حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں داخلوں کیلئے پہلے مرحلے میں 1 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخلے کا ٹارگٹ دے دیا ہے. فیصل آباد سمیت ہر ضلع میں 4 . 4 ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی جو گھر گھر جا کر بچوں کے داخلوں کو یقینی بنائیں گی ، تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلے کیلئے شیڈول جاری کیا تھا جس میں یکم مارچ سے 30 مئی 2018 تک 1 لاکھ بچوں کو سرکاری سکولوں میں لانے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کیلئے محکمہ ایجوکیشن نے ہر ضلع میں چار چار کمیٹیاں بنائی ہیں جو گھر گھر جا کر بچوں کے داخلوں کو یقینی بنائیں گی جبکہ بچوں کے داخلوں کا دوسرا مرحلہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد شروع ہو گا اور وہ 30 اکتوبر تک جاری رہے گا.صوبائی وزیر تعلیم کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیوں کو داخلوں کی رپورٹس روزانہ کی بنیادوں پر بھجوانے کا حکم بھی دیا ہے،. 
 

..