سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے والےہوشیار، زندگی تباہ ہو سکتی ہے - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سوشل میڈیا پر تصاویر شیئر کرنے والےہوشیار، زندگی تباہ ہو سکتی ہے


اسلام آباد(قدرت روزنامہ07فروری2017)سوشل میڈیا پر تصاویرشیئرکرنے والے محتاط ہوجائیں. کیونکہ ان تصاویر کی مدد سے مخالفین آپ کو بدنام کر سکتے ہیں.

فیک ایپ نامی سوفٹ ویئر نے دنیا بھرمیں تہلکہ مچادیا ہے. جس کے ذریعے مخالفین کو بدنام کرنے کیلئے ان کی تصاویرسے قابل اعتراض ویڈیوز بھی بنائی جا سکتی ہیں. فیک ایپ سافٹ ویئر تصاویر سے ڈیپ فیک ویڈیوز بنا سکتا ہے.

اس سافٹ وئیر کے ذریعے مشہور لوگوں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے. صدر اوباما سے لے کر ٹرمپ تک کی جھوٹی ویڈیوز سامنے آچکی ہیں. جبکہ مشہور زمانہ ہالی وڈ اسٹارز اور سیلیبریٹیز کی قابل اعتراض ویڈیوز بھی بن چکی ہیں. فیک ایپ کی ڈیپ فیک ویڈیوزعالمی میڈیا اور سوشل میڈیا میں زیر بحث تو ہیں لیکن تاحال اسکی روک تھام کیلئے کوئی اقدام نہیں کیا گیا.

..