سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 9 جلد متعارف کرایا جائے گا - Daily Qudrat
Can't connect right now! retry

سام سنگ کا گلیکسی نوٹ 9 جلد متعارف کرایا جائے گا


لاہور(قدرت روزنامہ) امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ کے مطابق سام سنگ اپنی نوٹ سیریز کے نئے فلیگ شپ فون کو جلد پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے. امریکی جریدے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ فون جولائی میں متعارف کرایا جاسکتا ہے اور اس حوالے سے سام سنگ نے گلیکسی نوٹ 9 کے 2 ورژن چین کی وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سرٹیفائیڈ کرائے ہیں.

ضرور پڑھیں: ن لیگ اور پی پی میں اختلافات بڑھ گئے،اپوزیشن لیڈر شیری رحمن کو ہٹانے کیلئے راجہ ظفر الحق نے سینیٹ میں درخواست جمع کرادی

سام سنگ نے رواں سال فروری میں گلیکسی ایس 9 کو متعارف کرایا تھا اور لگتا ہے کہ یہ کمپنی اپنے دوسرے فلیگ شپ فون نوٹ 9 کو توقع سے پہلے پیش کرسکتی ہے. اسی طرح نیا ایس پین بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے جس میں مائیکروفون کو نصب کیے جانے کی افواہیں گرم ہیں جسے فون کالز کے لیے استعمال کیا جاسکے گا. فون کے فیچرز کے متعلق جو تفصیلات سامنے آئے ہیں اس کے مطابق نوٹ 9 میں نیا انٹرفیس  کراﺅن یو ایکس  بھی پیش کیا جاسکتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ کمپنی نے اپنے اس فون کو جو کوڈ نیم دیا ہے وہ بھی کراﺅن ہے. کوالکوم اسنیپ ڈراگون 845 اور سام سنگ کے اپنے ایکسینوس 9810 پراسیسر سے لیس ہوگا. نوٹ 9 میں ڈسپلے کے اندر فنگرپرنٹ ریڈر کی موجودگی کی اطلاعات بھی ہیں جو سام سنگ کا اس ٹیکنالوجی کے ساتھ پہلا فون ہوگا تاہم اس کا انحصار اس بات پر ہے کہ کمپنی اس ٹیکنالوجی کو ڈیوائس میں شامل کرنے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے. اس فون میں گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں زیادہ بڑی 3850 ایم اے ایچ بیٹری دیئے جانے کا بھی امکان ہے. فون میں گزشتہ سال کے ماڈل کے مقابلے میں کیمرہ بھی اپ ڈیٹ کیا جائے گا جس میں نہ صرف ایس 9 کی طرح ڈوئل آپرچر دیا جاسکتا ہے بلکہ فرنٹ کیمرے کو بھی اپ گریڈ کیا جائے گا.

..

ضرور پڑھیں: عمران خان کے آنسوؤں نے کئی لوگوں کو آبدیدہ کر دیا